مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان نےسیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 200 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے انگلینڈکو10 وکٹوں سے شکست دےکرریکارڈفتح اپنےنام کی۔ کپتان بابراعظم کی سنچری بناکرفارم میں واپسی۔
مہمان انگلش ٹیم کے200رنزکےٹارگٹ کےجواب میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نےبہترین کھیل پیش کرتےہوئے73جبکہ کپتان بابراعظم نے110رنزبناکراپنی ٹیم کی فتح میں سب سےنمایاں کرداراداکیا۔بابرکی اننگزمیں 5چھکےاور11چوکےشامل ہیں۔
بابرکےپارٹنرمحمدرضوان نےناقابل شکست 88رنزبنائے۔ دونوں نےاس میچ میں 197رنزکی شراکت بنائی۔
پاکستان نےپہاڑجیساہدف آخری اوورمیں تین گیندیں قبل ہی حاصل کیا۔ کپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں دوسری سینچربنانےوالےپہلےپاکستانی کپتان بن گئے۔
محمدرضوان اوربابراعظم نےایک بارپھرثابت کیاکہ وہ دنیاکی بہترین اوپننگ جوڑی ہے۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے، کپتان معین علی جارحانہ اننگز کھیل کر 55 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔