Home / ایون فیلڈریفرنس:مریم نوازکی بریت سےنوازشریف کوکیاملےگا؟

ایون فیلڈریفرنس:مریم نوازکی بریت سےنوازشریف کوکیاملےگا؟

maryam nawaz appeal in IHC

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مریم نوازشریف کےکیس میں اسلام آبادہائیکورٹ میں سزاکےخلاف دائراپیل میں عدالت کےدلچسپ ریمارکس سامنےآرہےہیں۔

واضح رہےکہ ایون فیلڈریفرنس میں مریم نوازشریف نےاحتساب عدالت کی جانب سےدی گئی سزاکےخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں اپیل دائرکررکھی ہےاوراس پرہونےوالی گزشتہ سماعت میں معززعدالت کےدلچسپ ریمارکس سامنےآئے۔

عدالت نےنیب کےسامنےچندسوالات رکھےاورکہاکہ آپ کوپہلےیہ ثابت کرناہےکہ لندن کی جائیدادیں نوازشریف کی ہیں یانہیں ، بعدمیں یہ دیکھیں گےکہ مریم نوازنےاس میں کیامعاونت کی؟

اس کیس میں مریم نوازکی وکالت کرنےوالےسینئروکیل امجدپرویزایڈووکیٹ نےکیس کاخلاصہ بیان کرتےہوئےکہاکہ نیب کاکہناہےکہ لندن کی جائیدادیں نوازشریف کی ہیں اورمریم نےان جائیدادوں کی خریداری میں اپنےوالدکی معاونت کی اورپھرانہوں نےاس وقت کیلبری فونٹ سےایک جعلی ٹرسٹ ڈیڈبنائی جبکہ کیلبری فونٹ اس وقت کمرشل بنیادوں پرلانچ ہی نہیں ہواتھا۔

امجدپرویزایڈووکیٹ کاکہناہےکہ ہم نےعدالت میں یہ ثابت کیاہےکہ لندن کی جائیدادوں کی خریداری کےکاغذات سےکہیں بھی یہ ثابت نہیں ہوتاکہ ان جائیدادوں کونوازشریف نےخریداتھا۔ اس حوالےسےکسی بھی قسم کی شہادت نیب پیش نہیں کرسکا۔

انہوں نےکہاکہ جب کسی پبلک آفس ہولڈرپرآمدنی سےزائداثاثوں کاکیس بنتاہےتوسب سےپہلےیہ ثابت کرناہوتاہےکہ وہ اثاثےواقعی اس پبلک آفس ہولڈرکےہیں ۔

اس کےبعدآپ نےاس جائیدادیاجائیدادوں کی قیمت ثابت کرنی ہےاورنمبرتین یہ کہ اس وقت اس پبلک آفس ہولڈرکےمصدقہ ذرائع آمدن کیاتھے؟

امجدپرویزایڈووکیٹ کےمطابق اگرکسی کیس میں ایک ملزم مفرورہوجائےلیکن دیگرملزمان عدالت میں موجودہوں اوراگریہ ثابت ہوجائےکہ کوئی جرم ہواہی نہیں توعدالت اس مفرورملزم کواس کی غیرموجودگی میں بھی بری کرسکتی ہے۔ عدالت کےپاس اس کااختیارہے۔

امجدپرویزکےمطابق اگراس کیس میں مریم بری ہوتی ہیں تویقیناًاس کااثرنوازشریف کےکیس پربھی پڑےگا اورمیاں نوازشریف کواس کافائدہ ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

PTI founding memeber

اکبرایس بابرپھرتحریک انصاف کولڑگئے ۔۔

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےانٹراپارٹی الیکشن خطرےسےدوچار ، بانی رکن اکبرایس نےالیکشن کمیشن میں …