ویب ڈیسک — معروف سنگرآئمہ بیگ کےحوالےسےایک حیران کن تنازعہ سامنےآیاہےجسےجاننےکےبعدیقین نہیں آتاکہ اس دنیامیں بظاہرمعصوم سےدکھنےوالےلوگ کیسےکیسےگل کھلاتےپھررہےہیں۔
جی ہاں سوشل میڈیاویب سائٹ ٹوئٹرکےذریعےسامنےآنےوالی خبرکےمطابق برطانوی ماڈل طلولہ مائرنےآئمہ بیگ پرالزام لگایاہےکہ آئمہ بیگ نےاپنےمنگیترشہبازشگری کودھوکادیااوراس کےیعنی طلولہ مائرکےبوائےفرینڈسےپینگیں بڑھاتی رہی۔
طلولہ نےاپنےالزامات کےثبوت کےطورپرآئمہ کی خودسےہونےوالی چیٹ کےکچھ کلپس ، اسکرین شاٹس اورریکارڈ شدہ ویڈیو کالز پوسٹ کی ہیں۔ طلولہ کےالزامات کےبعدیہ خبرٹوئٹرپرٹاپ ٹرینڈبن گئی اوراب تک شایدہزاروں یااس سےبھی زیادہ لوگ اسےدیکھ چکےہوں۔
یہاں یہ یادرہےکہ آئمہ بیگ اورشہبازشگری کی منگنی ٹوٹ چکی ہےاوردونوں نےسوشل میڈیاپرموجوداپنےاپنےاکاونٹس سےایک دوسرےکی تصاویرکوڈیلیٹ کردیاہے۔
آئمہ اورشہبازکی منگنی ٹوٹنےکی خبریں کچھ عرصےسےمیڈیاپرگردش کررہی تھیں لیکن کئی مہینوں تک دونوں میں سےکسی نےاس کی تصدیق نہیں کی لیکن پھرخودآئمہ نےاپنےانسٹااکاونٹ پرشہبازسےمنگنی ٹوٹنےکی تصدیق کی اورساتھ ان کی تعریف بھی کی شہبازنےانہیں اپنی زندگی کابہترین وقت دیا۔
آئمہ بیگ کےحوالےسےنئےتنازع پرسوشل میڈیاصارفین نےاپنےاپنےاندازسےتبصرےکئےلیکن زیادہ ترنےآئمہ بیگ کواس کاذمہ دارٹھہرایا۔
