Home / عمران خان نےمعافی نہیں مانگی،معذرت کی:حامدخان

عمران خان نےمعافی نہیں مانگی،معذرت کی:حامدخان

Lawyer Hamid Khan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ توہین عدالت کیس میں عمران خان کےوکیل حامدخان نےنیاپنڈوراباکس کھول دیا۔ کہتےہیں عمران خان نےمعافی نہیں مانگی بلکہ معذرت کی ہے۔

میڈیاسےبات کرتےہوئےسینئروکیل حامدخان نےکہاکہ عمران خان نےنہ توعدالت میں معافی مانگی اورنہ ہی خاتون جج کےپاس کرمعافی طلب کی۔ قانونی طورپرمعزرت اورمعافی میں فرق ہوتاہے۔

حامدخان نےمزیدکہاکہ عمران خان نےعدالت کےسامنےکہاکہ ان کی نیت توہین عدالت کی ہرگزنہیں تھی بلکہ انہوں نےتوہمیشہ قانون کی بالادستی کی بات کی ہے۔ لیکن اگرآپ نےمحسوس کیاہےکہ میں ایساکچھ کیاہےتواس پرمیں معذرت خواہ ہوں۔

انہوں نےمزیدوضاحت کی کہ قانون کی اصطلاح میں جب آپ ان کوالیفائیڈمعافی مانگتےہیں تواس کامطلب ہوتاہےکہ آپ نےتوہین کوتسلیم کرنےکےبعدمعافی مانگی ہے۔ عمران خان نےجوکیاہےوہ وضاحت ہےاوراس میں معذرت کااظہارکیاہے۔

حامدخان کی بات پرتبصرہ کرتےہوئےسینئرصحافی سلیم بخاری کاکہناتھاکہ عمران خان کواپنےتحریری بیان میں ان کوالیفائیڈاورغیرمشروط معافی مانگنی پڑےگی ورنہ عدالت ان کی جان نہیں چھوڑےگی۔

یہ بھی چیک کریں

Maryam Aurengzeb harassment

مریم اورنگزیب کی ہراسانی،پی ٹی آئی سپورٹرزکی مذمت

ویب ڈیسک ۔۔ لندن میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کےساتھ تحریک انصاف کےچندکارکنوں کی بدتمیزی …