ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی آنے والی فلم ’قائد اعظم زندہ باد ‘کا ٹریلرریلیز کردیا گیا ہے۔
ایکشن اورکامیڈی کاتڑکالئےفلم میں فہد مصطفیٰ کو ایک پولیس افسر کے کردار میں دکھایا گیا ہے ایسا پولیس افسر جو پہلے خود رشوت لیتا ہے اور بعد میں ایماندار ہوجاتا ہے۔ ایکشن سے بھرپور ٹریلر کو دیکھ کر یہ معلوم ہوتا ہے کہ فہد مصطفی فلم میں ہالی ووڈ کے جیمز بانڈ کی طرح اسٹنٹ کرتے نظر آئیں گے اورفلم میں وی ایف ایکس مناظر بھی دیکھنے کو ملیں گے، فلم کی زیادہ تر کہانی رشوت لینے اور دینے کے گرد گھومتی ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے ٹریلر کے لانچ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ فلم سائن کرنے کی اہم وجہ فلم کی کہانی تھی جو کہ حقیقت سے ملتی جلتی ہے اور موجودہ حالات کی عکاسی کرتی ہے۔
تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے فہد مصطفی کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ میرے کریئر کی سب سی اچھی اور بڑی فلم ہے اور یہی میرے والد کو بھی لگتا ہے۔
نبیل قریشی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس ایکشن سے بھرپور فلم ’قائداعظم زندہ باد ‘میں جاوید شیخ بھی ایک سندھی پولیس کانسٹیبل کا کردار کرتےنظرآئیں گے، فلم عید الضحیٰ پرپاکستان بھرکےسنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم کاٹریلردیکھنےکےبعدناقدین کاکہناہےکہ پاکستان میں بننےوالی دیگرفلموں کی طرح قائداعظم زندہ بادبھی روایتی فارمولافلم لگتی ہےجس میں فہدمصطفیٰ کودبنگ خان بنانےکی ناکام کوشش کی گئی ہے۔