Home / عرب ملک کی اسرائیلوں پربڑی مہربانی

عرب ملک کی اسرائیلوں پربڑی مہربانی

Israelis to watch FIFA WC in Qatar

ویب ڈیسک ۔۔ اسرائیلی شہریوں کیلئےبڑی خبر۔ قطر میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022 کے میچوں کو دیکھنے کے لیےدوحاجانےکی اجازت مل گئی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپیڈ، وزیر دفاع بینی گینز اور وزیر کھیل چلی ٹراپر نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فٹ بال کی عالمی فیڈریشن فیفا کے ساتھ کئی ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد اسرائیلی ٹیم اور سپورٹرز کو قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ 2022 کے لیےدوحاجانےکی اجازت مل گئی ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپیڈ نے کہا کہ فٹبال اور کھیل سے محبت لوگوں اور ریاستوں کو جوڑتی ہے اور نومبر میں ہونے والے ورلڈکپ کے باعث قطر سے تعلقات کا نیا باب کھلے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی فٹبال ٹیم عالمی کپ کے فائنل مقابلے کھیلنے کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

یاد رہے کہ قطر کے دو خلیجی عرب ہمسایوں بحرین اور متحدہ عرب امارات نے پونے دو سال قبل اسرائیل کے ساتھ تاریخی معاہدوں پردست خط کیے تھے۔ اس کے برعکس قطر نے ابھی تک اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار نہیں کیے ہیں البتہ ان کے درمیان غیر رسمی روابط وتعلقات جاری ہیں۔

اس سےپہلے گزشتہ ماہ اسرائیل نے تل ابیب سے دوحا کیلئے براہ راست پروازوں کے لیے قطر سے رابطہ کیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

Sri Lanka win Asia Cup

سری لنکاچھٹی بارایشئین چیمپئن،پاکستان ہارگیا

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سری لنکاپاکستان کوہراکرچھٹی بارایشیا کپ کاایشین چیمپئن بن گیا۔ آوٹ آف فارم …