ویب ڈیسک ۔۔ معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم امریکہ اور کینیڈا میں شیڈول اپنے لائیو کنسرٹس کے لیےسامان سفرباندھ رہےہیں۔
عاطف اسلم نےاپنےانسٹاگرام اکاونٹ پرمداحوں کے ساتھ اپنے آنے والے کنسرٹس کا شیڈول شیئر کیاہےاوراس کیپشن کے ساتھ لکھا کہ کیاآپ تیار ہیں؟بہت ساری موسیقی اورپیارآپ کےلیےآرہا ہے۔
گلوکار سے اداکار بننے والےعاطف اسلم نے نہ صرف پاکستان میں اپنا نام پیدا کیا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پربھی لاکھوں لوگوں کےدل موہ لیے ہیں۔ اپنی کرشماتی شخصیت اور سریلی آواز کے ساتھ عالمی سپراسٹاردنیا بھرمیں اپنےمداحوں کی تعدادمیں اضافہ کررہےہیں۔
پاکستان کےانتہائی مقبول اورپیارے گلوکاروں میں سے ایک ہونے کے ناطےعاطف اسلم اپنے سامعین کو کبھی مایوس نہیں کرتے، خاص طورپر جب بات کنسرٹس میں لائیو پرفارم کرنے کی ہو۔
عاطف اسلم جون کے پورے مہینے میں امریکہ اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں کنسرٹس کے ذریعے بین الاقوامی شائقین کو محظوظ کریں گے۔ اس لیے جون کامہینہ عاطف اسلم کے بیرون ملک مقیم مداحوں کے لیے ایک مسلسل دعوت ہوگی۔