Home / ملتان والوں کیلئےسستی ٹکٹیں

ملتان والوں کیلئےسستی ٹکٹیں

PCB offer affordable tickets for Pak WI ODI series

ویب ڈیسک ۔۔ سٹی آف سینٹس ملتان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کوسیلیبریٹ کرنےکیلئےپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین کے لیے سستی ٹکٹوں کی پیشکش کی ہےتاکہ وہ اپنے سپر اسٹارز کو ویسٹ کے خلاف کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ ون ڈے میچوں کے دوران ایکشن میں دیکھ سکیں۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جانے والے تین میچوں کے ٹکٹوں کی قیمتیں 300 روپے سے لے کر 500 روپے تک ہیں۔ شائقین ون ڈے سیریز کے لیے اپنے ٹکٹ آن لائن بک می ڈاٹ پی کےاور جسمانی طور پرایم اینڈپی کےطےشدہ اسٹورزاورفاطمہ ٹاؤن، گسلہٹ ٹاؤن اور کچہری چوک میں واقع موبائل وین پر دستیاب ہوں گے۔

کمنٹری پینل میں ایان بشپ اور جیف ڈوجان، بایزید خان، ثنا میر اور عروج ممتاز شامل ہیں جبکہ زینب عباس پریزنٹر کی ذمہ داریاں سنبھال رہی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Asia cup Pak India match

ایشیاکپ: پاکستان سپرفورمرحلےمیں داخل

ویب ڈیسک ۔۔ ایشیاکپ کےاہم ترین میچ میں پاکستان اوربھارت کوایک ایک پوائنٹ مل گیاکیونکہ …