ویب ڈیسک ۔۔ عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی انہیں بھرپور کوریج دے رہی ہے اور وہ خود بھی توجہ حاصل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سےجانےنہیں دیتے۔ سوشل میڈیا پرعامر لیاقت حسین کی تیسری شادی نے دھوم مچارکھ ہےاور لوگ اس جوڑے کی ہر پوسٹ اور ویڈیو پرہزاروں کی تعدادمیں کمنٹس کر رہے ہیں۔
عامر لیاقت حسین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی سابقہ بیویوں کودئیےگئےاثاثوں کے بارے میں بھی بات کی ہے اور ذاتی باتیں بتائی ہیں کہ وہ اب بھی اپنے بچوں کےتمام اخراجات برداشت کر رہے ہیں۔ عامرلیاقت کی تیسری شادی کے بعد ان کی سابقہ بیویوں بشریٰ اورطوبیٰ نےانسٹاگرام اکاؤنٹس پراپنے خیالات خیالات شیئر کیے ہیں، جو بالواسطہ طور پر عامر لیاقت حسین کی چالوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
بشریٰ اقبال نے ایک اقتباس پوسٹ کیا اور لکھا جو دل کے صاف ہوتے ہیں وہ رب کے خاص ہوتے ہیں اور مزید ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا ہےاللہ ایمان والوں کا ولی اورمحافظ ۔ ان کی بیٹی دعا عامر نے بھی لوگوں کو اس معاملے میں خود کو ملوث کرنے سےبازرکھنے کی درخواست کی ہے۔
عامرلیاقت کی دوسری بیوی طوبیٰ انور نے قرآن کی ایک آیت شیئر کی جس میں ان لوگوں کے لیے سزا بیان کی گئی ہے جو پاکیزہ عورتوں پر الزام تراشی کرتے ہیں۔ طوبیٰ کی یہ پوسٹ ہمیں اس پس منظر کی طرف لے جا رہی ہے جہاں عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا کہ طوبیٰ شہروز سبزواری کے ساتھ اس وقت چلی گئی جبکہ وہ بہروز سبزواری کے ساتھ اپنے ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔