Home / تعزیہ کی بےحرمتی دکھانےپرمیرانائرمشکل میں

تعزیہ کی بےحرمتی دکھانےپرمیرانائرمشکل میں

Mira Nair's A Suitable Boy under criticizm

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی نژادامریکی ہدایتکارمیرانائرایک بارپھرسےسخت تنقیدکی زدمیں ہیں ۔

میرانائرکی ہدایتکاری میں بننےوالی منی ٹی وی سیریز”اےسوٹیبل بوائے”پرکچھ عرصہ پہلےہندوکمیونٹی کےمذہبی جذبات مجروح کئےجانےپرسخت احتجاج کیاگیا۔

اس مرتبہ احتجاج ہندووں نےنہیں بلکہ بھارت کی مسلم شیعہ اکثریت کی جانب سےڈرامےمیں تعزیہ کی بےحرمتی پرسامنےآیاہے۔ آل انڈیاشیعہ پرسنل لابورڈنےمیرانائراورنیٹ فلکس کواپنےمذہبی جذبات مجروح کرنےپرقانونی نوٹس بھجوادیاہے،جس میں مطالبہ کیاگیاہےکہ ڈرامےسےوہ سین نکالاجائےجس میں تعزیہ کوزمین پرگرتےدکھایاگیاہے۔ اس کےعلاوہ میرانائرسےعام معافی کامطالبہ بھی کیاگیاہے۔

فالج سےچھٹکارےکی دواتیار

قانونی نوٹس کےمطابق اےسوٹیبل بوائےکےپہلےسیزن کی قسط نمبر4میں تعزیہ کوزمین پرگرتےدکھایاگیاہے،جس سےملک بھرکےلاکھوں شیعہ مسلمانوں کےمذہبی جذبات کوسخت ٹھیس پہنچی ہے۔ اس سین کوفوری طورپرڈرامےسےنکالاجائے۔

اس سےپہلےاسی منی سیریزمیں ہندولڑکی کومسلمان لڑکےسےرومانس کرنےپرسخت تنقیداوراحتجاج کاسامناکرناپڑاتھا۔

ڈرامہ سیریزصلاح الدین ایوبی: معروف پاکستانی اداکارآڈیشن پاس نہ کرسکے

یہ بھی چیک کریں

Comedian Zafari Khan in Mazaq Raat

میرےبیٹےبیٹیوں جیسےہیں،ظفری خان

مانیٹرنگ ڈیسک: معروف پاکستانی کامیڈین ظفری خان کہتےہیں پاکستان میں ایک عرصےسےجوفلمیں بن رہی ہیں …