ویب ڈیسک ۔۔ اینکر پرسن نعمان نیازاورراولپنڈی ایکسپریس شعیب اخترکےدرمیان صلح ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اخترکواپنےگھربلاکردونوں کی صلح کروائی۔
نعمان نیازکااس موقع پرکہناتھاکہ شعیب جوہوامجھےاس پر افسوس ہے،ٹی وی پر جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ یاد رہے کہ نعمان نیاز نےسرکاری ٹی وی کےلائیوسپورٹس شومیں کسی بات پرشعیب اخترکوپروگرام سےچلےجانےکیلئےکہاتھا۔جس پرشعیب نےسرکاری ٹی وی پراپنےاستعفےکااعلان کیااورپروگرام چھورکرچلےگئے۔
تعزیہ کی بےحرمتی پرمیرانائرمشکل میں
شعیب اختر نے کہا کہ نعمان نیاز اسی وقت معافی مانگ لیتے تو بات اتنی آگے نہ جاتی، معاملہ حل ہوگیا ہے۔میں نے نعمان کو اسی روزمعاف کردیا تھا۔
شعیب کا کہنا تھا کہ اس بات پر سب کا اتفاق ہے کہ میرے ساتھ جو کچھ ہوا وہ درست نہیں تھا، واقعے کے بعد عوام کی جانب سے ملنے والے پیار پر میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔