Home / شعیب ملک نےسیمی فائنل کی ہارکےبعدخاموشی توڑدی

شعیب ملک نےسیمی فائنل کی ہارکےبعدخاموشی توڑدی

Shoaib Malik Statement

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسینئرآل راؤنڈر شعیب ملک نےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسیمی فائنل میں آسٹریلیاکےہاتھوں پہلی بارخاموشی توڑتےہوئےسوشل میڈیاپراپناپیغام جاری کردیا۔

ٹوئٹرپرشعیب ملک نے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے قومی اسکواڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیم بنانے کیلئے مستقل مزاجی ضروری ہوتی ہے، جب ہم کھیلتے ہیں تو ایک ٹیم کی طرح فتح یاب ہوتے ہیں اور بطور ٹیم ہی شکست سے دوچار بھی ہوتے ہیں۔

شعیب ملک نےمزید کہا کہ سب سے اہم یہ ہے کہ ہم آخر تک لڑتے ہیں اور اس بار بھی ہم نے ایسا ہی کیا، یہ وقت ایک دوسرے کا ساتھ دینے اور آگے بڑھنے کا وقت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 11 نومبر کو ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کا سیمی فائنل آسٹریلیا کیخلاف کھیلا جس میں آسٹریلیا کو 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں سے فتح حاصل ہوئی۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistan women suffer 4th straight World Cup defeat

آئی سی سی ویمنزٹی20 ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم کومسلسل چوتھی شکست

Wednesday, 24 June 2026 | Web Desk آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ …