Home / ڈرامہ سیریزصلاح الدین ایوبی: معروف پاکستانی اداکارآڈیشن پاس نہ کرسکے

ڈرامہ سیریزصلاح الدین ایوبی: معروف پاکستانی اداکارآڈیشن پاس نہ کرسکے

Pak-Turkey joint venture Salahuddin Ayyubi

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان اورترکی کی آنےوالی مشترکہ ڈرامہ سیریزسلطان صلاح الدین ایوبی کی پروڈکشن کےحوالےسےایک اہم خبرسامنےآئی ہے۔

پرنٹ میڈیاکےمطابق اس سیریزمیں پاکستان اورترکی کےاداکارکام کریں گےاورپاکستان کےدوشہروں لاہوراورکراچی میں ڈرامہ کی کاسٹ کیلئےآڈیشن کئےگئے۔ حیران کن طورپرپاکستان کےمتعددمعروف اداکارسلطان صلاح الدین ایوبی کےکردارکیلئےلئےجانےوالاآڈیشن پاس کرنےمیں ناکام رہے۔

سلطان صلاح الدین کی زندگی پربننےوالی تین سیزن پرمشتمل اس سیریزکےپاکستانی پارٹنرانصاری اینڈشاہ فلمزکےڈاکٹرکاشف انصاری کےمطابق اکتوبرکےمہینےمیں لاہوراورکراچی میں آڈیشن لئےگئے۔ انہوں نےبتایاکہ 6ہزارامیدواروں میں سےصرف 60ہی گولڈن ٹکٹ لینےمیں کامیاب ٹھہرے۔

ڈاکٹرانصاری کےمطابق جوبڑےنام اب تک سلیکٹ ہوئےہیں ان میں عائشہ عمر، عدنان جیلانی، فرحان آغااوراشناشاہ شامل ہیں۔ انہوں نےمزیدبتایاکہ معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین آڈیشن پاس نہیں کرسکیں۔

ڈاکٹرانصاری کامزیدکہناتھاکہ جلدآڈیشن کی ریکارڈنگزکوریلیزکیاجائےگا۔ انہوں نےبتایاکہ اس ڈرامےکی شوٹنگ ترکی میں کی جائےگااوراس کےلئےصلاح الدین شہرکاافتتاح مارچ میں کیاجائےگا۔

ایک انٹرویومیں انصاری اینڈشاہ فلمزکےجنیدعلی شاہ کاکہناتھاکہ صلاح الدین ایوبی کی زندگی پرڈرامہ سیریزبنانےکامقصددنیاکویہ بتاناہےکہ تاریخ میں ایسےمسلمان لیڈراورحکمران بھی گزرےہیں جونہ صرف مسلمانوں بلکہ غیرمسلموں میں بھی اتنی ہی عزت وتکریم سےجانےجاتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistani actress Reema Khan appears on Geo News podcast with anchor Mubashira Hashmi, discussing her career and making a shocking revelation about slapping a co-star.

ریماکاساتھی اداکارہ کوتھپڑمارنےکااعتراف

Thursday, 23 April 2026 | Web Desk نوےکی دہائی میں پاکستان فلم انڈسٹری معروف اداکارہ …