Home / قومی ہاکی ٹیم کوشرمندگی کاسامنا

قومی ہاکی ٹیم کوشرمندگی کاسامنا

Pakistan hockey players at the FIH Hockey World Cup 2026 after an embarrassing gear blunder led to a green card for the captain

Tuesday, 18 August 2026 | Web Desk

ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو اس وقت ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ایک خبرکےمطابق ، یہ پتاچلاکہ گرین شرٹس پینلٹی کارنر کے دوران استعمال ہونے والا ضروری حفاظتی سامان ڈریسنگ روم میں ہی بھول آئے۔

مخالف ٹیم کو پینلٹی کارنر ملنے کے بعد معلوم ہوا کہ ضروری حفاظتی سامان میدان میں موجود ہی نہیں۔ یہ پتاچلنےپرعماد بٹ فوری طور پر ڈریسنگ روم کی جانب دوڑے اورحفاظتی کٹ لے کر آئے۔ اتنی بڑی بھول پرریفری نے قومی ٹیم کے کپتان کو گرین کارڈ دکھا کر 2 منٹ کے لیے میدان سےباہرکردیا۔

سابق اولمپیئن سلمان اکبر نےاس پرتبصرہ کرتےہوئےکہاکہ بین الاقوامی ہاکی کے سب سے بڑے ایونٹ میں اس نوعیت کی غفلت نے ٹیم کی تیاری اور انتظامی نظم و ضبط پر سوالات کھڑے کردیے۔

پینلٹی کارنر کے وقت حفاظتی سامان کھلاڑیوں کی سلامتی کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے، اس لیے اس کا میدان میں موجود نہ ہونا ایک بڑی کوتاہی قرار دیا جارہا ہے۔

سلمان نےسوشل میڈیاویب سائٹ پراپنی پوسٹ میں لکھاکہ ورلڈ کپ جیسے عالمی مقابلے کے لیے صرف حکمت عملی، فٹنس اور کھیل کی مہارت ہی کافی نہیں ہوتیں بلکہ منظم اور پیشہ ورانہ رویہ بھی بہت ضروری ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کو 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistan women suffer 4th straight World Cup defeat

آئی سی سی ویمنزٹی20 ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم کومسلسل چوتھی شکست

Wednesday, 24 June 2026 | Web Desk آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ …