Home / یوم عاشورانتہائی عقیدت واحترام سےمنایاگیا

یوم عاشورانتہائی عقیدت واحترام سےمنایاگیا

Ashura Muhammad celebrated in Pakistan

Saturday, 27 June 2026 | Web Desk

نواسہ رسولﷺ جگرگوشہ بتول امام عالی مقام حضرت امام حسینٖ علیہ سلام اورآپ کےرفقاکی عظیم قربانیوں کی یادمیں ملک بھرمیں یوم عاشورانتہائی مذہبی عقیدت واحترام اورجوش وجذبےکےساتھ منایاگیا۔

کراچی ، لاہور، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کےتمام چھوٹےبڑےشہروں میں ماتمی جلوس نکالےگئے جن میں عزاداران نےسینہ کوبی اورزنجیرزنی کرکےشہدائےکربلاکےمصائب وآلام کویادکیا۔ اس موقع پرمجالس عزابھی منعقدکی گئیں جن میں ذاکرین اورعلمانےاہل بیت اطہارکےفضائل ومصائب بیان کئے۔

کراچی کامرکزی ماتمی جلوس نشترپارک سےبرآمدہوکرحسینیاں ایرانیاں کھارادرپہنچ کراختتام پذیرہوا۔ لاہورکامرکزی جلوس نثارحویلی سےبرآمدہوکرمقررہ راستوں سےہوتاہوااپنی منزل کربلاگامےشاہ پہنچ کراختتام پذیرہوا۔

اسی طرح جڑواں شہروں ، پشاوراورکوئٹہ میں بھی ماتمی جلوس بخیریت اپنی اپنی منزلوں پرپہنچ کرپرامن طورپرختم ہوگئے۔

یوم عاشورپرشبیہ ذوالجناح ، علم اورتعزیےبھی نکالےگئے۔ ملتان میں نکلنےوالاروایتی استادشاگردکاتعزیہ دیکھنےسےتعلق رکھتاتھا۔ ان تعزیوں کی تیاری میں درجنوں ماہرکاریگروں نےاپنی مہارت کامظاہرہ کیا۔

سکھر، روہڑی اورحیدرآبادمیں بھی یوم عاشورکےمرکزی جلوسوں میں ہزاروں عزاداروں نےشرکت کرکےشہدائےکربلاکوپرسہ پیش کیا۔

یوم عاشورکےموقع پرمظلومین کربلاکی پیاس کویادکرکےٹھنڈےپانی اورمشروبات کی ہزاروں سبیلیں لگائی گئیں ، اس کےعلاوہ لنگراورنذرنیازکابھی وسیع پیمانےپراہتمام کیاگیاتھا۔

یوم عاشورپرکسی بھی ناخوشگوارواقعےسےبچنےکیلئےسکیورٹی کےکڑےانتظامات کئےگئےتھے۔ کراچی ، لاہور، کوئٹہ اورپشاورمیں فوجی دستوں کےساتھ ساتھ رینجرزاوردیگرقانون نافذکرنےوالےاداروں نےسکیورٹی کےفرائض سنبھالےرکھے۔ مانیٹرنگ رومزسےہزاروں کیمروں کی مددسےپل پل جلوسوں کی نگرانی کی گئی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےعاشورہ پربہترین انتظامات یقینی بنانےپرقانون نافذکرنےوالےاداروں اوردیگرمحکموں کاشکریہ اداکیا، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےاپنی کابینہ کےوزراکےہمراہ عاشورکےجلوس میں خودشرکت کرکےانتظامات کاجائزہ لیا۔

یہ بھی چیک کریں

Six month deadline to the PM Shehbaz Sharif government.

حکومت کو6مہینےکی ڈیڈلائن؟

Monday, 3 August 2026 | Web Desk ملک کےمعروف تجزیہ کاراورسینئرصحافی منصورعلی خان نےموجودہ حکومتی …