Sunday, 17 May 2026 | Web Desk
امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنےدعویٰ کیاہے کہ اسرائیل اور امریکاایران پرشدیدحملوں کی تیاری میں لگےہوئےہیں اوریہ حملےاگلےہفتےشروع ہوسکتےہیں۔
نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں مشرقِ وسطیٰ کے دو اعلیٰ عہدیداروں کےحوالےسےبتایا کہ اسرائیل اور امریکا مختلف عسکری آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔ جن میں ایران کے فوجی اور بنیادی ڈھانچے پربڑےپیمانےپربمباری، خلیج فارس میں واقع ایران کے اہم تیل برآمدی مرکز خارگ آئی لینڈ پر قبضہ اور ایرانی سرزمین پر کمانڈوزآپریشن کےذریعےجوہری مواد کو قبضے میں لینا شامل ہے۔
تاہم امریکی حکام کے بقول ایران کے انتہائی افزودہ یورینیم کو حاصل کرنے کے لیے خصوصی کمانڈو آپریشن انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے کیونکہ اس مقصد کے لیے ہزاروں فوجیوں کی مدد، علاقے کا مکمل محاصرہ اور ایرانی زمینی افواج کے ساتھ براہِ راست جھڑپوں کےامکان کوخارج ازامکان قرارنہیں دیاجاسکتا۔
رپورٹ کےمطابق گزشتہ سال جون میں اسرائیل اور امریکا کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد تقریباً 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم ملبے تلے دب جانے کا خدشہ ہے جو تقریباً 10جوہری ہتھیار بنانے کے لیے کافی سمجھی جاتی ہے۔