Home / گریٹ وائٹ شارک کاحملہ، سرفرہلاک

گریٹ وائٹ شارک کاحملہ، سرفرہلاک

Great white shark attacks surfer off Rottnest Island, Australia

Sunday, 17 May 2026 | Web Desk

آسٹریلیا میں گریٹ وائٹ شارک نےسرفنگ کرنے والے ایک شخص پر حملہ کرکےشدیدزخمی کردیا۔ ریسکیوٹیموں نےزخمی سرفرکوفوری طورپرقریبی ہسپتال پہنچایاجہاں دوران علاج اس کی موت واقع ہوگئی۔

آسٹریلوی میڈیاکے مطابق یہ ہولناک اورانتہائی افسوسناک واقعہ مغربی آسٹریلیا کے مشہور سیاحتی مقام روٹنیسٹ کے شمال مغرب میں پیش آیا۔ رپورٹ کےمطابق سرفرپرحملہ 13 فٹ لمبی گریٹ وائٹ شارک نےکیا۔ اس واقعےکےبعدآسٹریلوی حکام نےسمندرمیں آنےوالےسیاحوں اورسرفرکوغیرمعمولی احتیاط کی ہدایت کی ہے۔

روٹنیسٹ آئی لینڈ سفید ریت والے ساحلوں، سیاحت، سرفنگ اور غوطہ خوری کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے اور ہر سال ہزاروں سیاح یہاں چھٹیاں گزارنے آتے ہیں۔

آسٹریلیا دنیا کے اُن ممالک میں شامل ہے جہاں کےساحل سیاحوں میں بہت مقبول ہیں لیکن اس کےساتھ ساتھ یہاں شارک حملوں کی تعدادبھی دوسرےملکوں کی نسبت قدرےزیادہ ہے۔ سرکاری اور تحقیقی ریکارڈز کے مطابق1791 سے اب تک آسٹریلیا میں شارک حملوں کے تقریباً 1,300 واقعات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ امریکا، جنوبی افریقااوربرازیل میں بھی ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

دنیا بھر میں ہر سال اوسطاً 70 سے 100کے درمیان شارک کے حملے رپورٹ ہوتے ہیں۔ تاہم سب جان لیوا نہیں ہوتے۔

یہ بھی چیک کریں

US to contact Iran's revolutionary guards directly

امریکاکاپاسداران انقلاب سےمذاکرات کافیصلہ

Friday, 26 June 2026 | Web Desk امریکا نےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست …