Home / نئےسینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیاں متوقع

نئےسینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیاں متوقع

Major changes expected in Pakistan's new central cricket contracts

Friday, 15 May 2026 | Web Desk

قومی کرکٹرزکےنئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پرتبدیلیوں متوقع۔ اس حوالےسےحتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی مشاورت سےکیاجائےگا۔

واضح رہےکہ سینٹرل کنٹریکٹس کے فنانشل ماڈل کی مدت 30 جون کو ختم ہورہی ہےاورنئے سینٹرل کنٹریکٹس کی مدت یکم جولائی سے شروع ہو گی۔ فنانشل ماڈل سابق چیئرمین پی سی بی ذکااشرف کے دورمیں 2023 میں 3 برس کے لیےمتعارف کرایاگیا تھاجسے موجودہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےبھی برقراررکھاتاہم فٹنس اورپرفارمنس کی بنیاد پرکھلاڑیوں کی کیٹیگریزکوتبدیل کیاجاتارہا۔

جیونیوزکی خبرکےمطابق، نئے سینٹرل کنٹریکٹس کے ناموں کے حوالے سے ابتدائی بات چیت جاری ہے۔ چینل نے ذرائع کےحوالےسےخبردی ہےکہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پرتبدیلیوں کاامکان ہے، سینٹرل کنٹریکٹ میں موجود کئی کرکٹرز کی کیٹیگریز میں تنزلی اور ترقی ہو گی۔

سعودی عرب کی کرکٹ میں بڑی اینٹری

سینٹرل کنٹریکٹ میں محمد نواز، عبداللّٰہ شفیق، فہیم اشرف، حسین طلعت اور خوشدل شاہ کی شمولیت کا امکان کم جبکہ اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل سمیت ڈومیسٹک پرفارمرزقوی امیدوارہیں۔

گزشتہ برس 30 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا تھا، پہلی مرتبہ اے کیٹیگری میں کوئی کرکٹرز شامل نہیں تھا۔

یہ بھی چیک کریں

PCB Chairman Mohsin Naqvi chairs Board of Governors meeting at PCB Headquarters in Lahore, increasing match fees and domestic budget for 2026-27

قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کیلئےخوشخبری

Monday, 29 June 2026 | Web Desk قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کواب میچ فیس کی …