Home / امریکی اسلحہ بڑی مقدارمیں اسرائیل منتقل

امریکی اسلحہ بڑی مقدارمیں اسرائیل منتقل

US-Israel Iran war preparations intensify as military buildup continues

Monday, 18 May 2026 | Web Desk

اسرائیل اور ایران کے درمیان ایک مرتبہ پھرجنگ چھڑنےکےامکانات ظاہرکیےجارہےہیں، نیویارک ٹائمزپہلےہی اس حوالےسےخبردےچکاہےکہ بہت جلدیہ حملےدوبارہ شروع ہوسکتےہیں۔

ان خبروں کومزیدتقویت اسرائیلی میڈیاکی ان خبروں سےملتی ہےجن کےمطابق ، گزشتہ دنوں کےدوران امریکا کے کئی کارگو طیارے بڑی مقدار میں اسلحہ اور فوجی سامان لے کر اسرائیل پہنچے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکی فوجی طیاروں نے اسرائیل کے مختلف اڈوں پر لینڈ کیا جہاں میزائل، گولا بارود اور دیگرفوجی سازوسامان منتقل کیاگیا۔ اسرائیلی ذرائع کایہ کہنا ہے کہ یہ سرگرمیاں ممکنہ طور پر ایران کے خلاف حملوں کی اگلی سیریزسے جڑی ہو سکتی ہیں۔

ایران پرپہلےسےزیادہ شدیدحملوں کی تیاری

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیاگیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اورایران سےکوئی کوئی معاہدہ نہ ہونےکےامکانات کوسامنےرکھتےہوئےامریکی کارگو طیاروں کی آمد کو ایک اہم اور غیر معمولی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ دفاعی ماہرین کاکہناہےکہ ایران پردوبارہ حملےشروع ہوئےتوخطےمیں کشیدگی کسی بھی وقت خطرناک رخ اختیار کر سکتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

US to contact Iran's revolutionary guards directly

امریکاکاپاسداران انقلاب سےمذاکرات کافیصلہ

Friday, 26 June 2026 | Web Desk امریکا نےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست …