Home / نازیباویڈیو، ٹک ٹاکرعلینہ عامرکابیان

نازیباویڈیو، ٹک ٹاکرعلینہ عامرکابیان

tiktoker aleena amir video

Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk

مشہور ٹک ٹاکر علینہ عامر نےخودسےمنسوب ایک نازیبا لیک ویڈیوکو ڈیپ فیک قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

علینہ عامر نےاپنےویڈیوپیغام میں کہا کہ اس موضوع پر بالکل بات نہیں کرنا چاہتی تھی اورخاموشی سے سب کچھ دیکھ اور سن رہی تھی، ہرکوئی اس ویڈیوکومجھ سےمنسوب کررہاتھا۔ ایک ہفتےکی چپ کےبعدمیں نےبہترسمجھاکہ کہ ایسے لوگوں کو انہیں کی زبان میں جواب دیا جائے۔

ٹک ٹاکرکاکہناتھاکہ مجھےسخت حیرت ہوتی ہےایسےلوگوں کامائنڈسیٹ دیکھ کرجوکسی کوبدنام کرنےکیلئےکچھ بھی کرسکتےہیں۔ خدارا، کسی کےبارےمیں کوئی بات پھیلانےسےپہلےیہ توجان لیں کہ آیاوہ صحیح ہےیاغلط؟

علینہ عامرنےسی سی ڈی پنجاب کےسربراہ سہیل ظفر چھٹہ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں،لڑکیوں کی اےآئی ویڈیوزبنانے والوں کو کڑی سےکڑی سزاملنی چاہیے۔

علینہ کامزیدکہناتھا،ایسے عناصر صرف اداکاروں، ٹک ٹاکرز، انفلوئنسرزیامشہورشخصیات کی ویڈیوزنہیں بنارہےبلکہ عام لڑکیوں کی ویڈیوزبھی بنائی جارہی ہیں اوران کے گھر والوں کو بھیج کران کی زندگیاں برباد کی جارہی ہیں۔ الحمداللہ میری فیملی پڑھی لکھی ہے، مجھ پر پورا بھروسہ کرتی ہےاورمیں ان کابھروسہ ایسی کوئی حرکت کرکے کبھی نہیں توڑوں گی۔

آخرمیں علینہ عامر نے اعلان کیا کہ جوکوئی بھی انہیں اس فیک ویڈیو بنانے والے کے بارے میں معلومات دےگاوہ اسےایک ہنڈسم نقد انعام دیں گی ۔ ٹک ٹاکرنےکہا،کسی بھی لڑکی کو خاموش نہیں رہنا چاہیے بلکہ اپنے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔

واضح رہےکہ سوشل میڈیاپرایک ایک ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسےعلینہ عامرسےجوڑاجارہاہے۔

یہ بھی چیک کریں

BJP leader call SRK traitor

‘شاہ رخ خان غدارقرار’

Friday, 02 January 2025 | Web Desk انتہاپسندبھارتی جماعت بی جےپی کےمتنازع شہرت رکھنےوالےانتہا پسند …