Monday, 12 January 2026 | Web Desk
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کہتےہیں ایران میں فسادات کےپیچھےامریکااوراسرائیل کاہاتھ ہے۔ دونوں ملک اپنے مذموم مقاصد کیلئے ایران میں مظاہرےکروارہے ہیں۔
ایرانی قوم سےخطاب کرتےہوئےمسعود پزیشکیان نےعوام سےاپیل کی کہ وہ فسادیوں کےخلاف حکومت کاساتھ دیں ، فسادیوں کوانتشارپھیلانےکی ہرگزاجازت نہ دیں ۔ عوام یقین رکھیں کہ ان کی حکومت ان کی مشکلات کم کرنےکیلئےہرممکن کوششیں کررہی ہے۔
انہوں نےکہاامریکا اور اسرائیل ایران میں افراتفری اور بےامنی پھیلانا چاہتے ہیں ، ایرانی عوام فسادیوں اوردہشت گردوں سےخود کو دور رکھیں۔
ایرانی صدرنےعوام کی زندگیوں میں بہتری لانےکیلئےہرممکن کوشش کرنےکاوعدہ کیااورتمام مکاتب فکرکوفسادیوں کےخلاف حکومت کاساتھ دینےکی دعوت دی اورواضح کیاکہ کسی غیرملکی کوقوم میں انتشارکےبیج بونےکی اجازت نہیں دیں گے۔
صدرپزشکیان نےکہا کہ امریکی صدر کو وینزویلا، غزہ اوردیگرمقامات پرکیےگئےانسانیت دشمن اقدامات پرشرم آنی چاہیے۔
اسرائیل کاایرانی مظاہرین کی حمایت کااعلان
ایرانی صدرنےایرانی عوام سےملکی مسائل کےحل کیلئے متحد ہونے کی اپیل کی ۔