Tuesday, 10 December 2025 | Web Desk
واپڈاکےسمیع اللہ خان اورفائقہ ریاض پاکستان کےتیزترین مرداورخاتون ایتھلیٹ بن گئے۔
پیرکوکراچی میں جاری نیشنل گیمز کا سب سے اہم ایونٹ ایتھلیٹکس اوراس کا سب سےاہم مقابلہ 100میٹردوڑکاہوا۔
مردوں کی 100 میٹردوڑ میں رنرزنےجیت کیلئےایڑی چوٹی کازورلگایاتاہم واپڈا کے سمیع اللہ خان نےمقررہ فاصلہ 10 عشاریہ 30 سیکنڈز میں فاصلہ طے کرکےسب کوپیچھےچھوڑدیا۔ یوں سمیع اللہ نےپاکستان کے تیز ترین مرد ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
خواتین کی 100 میٹر میں واپڈا کی اولمپیئن فائقہ ریاض فاتح رہیں ۔ انہوں نےمقررہ فاصلہ 11 عشاریہ 7 سیکنڈمیں طے کرکے پاکستان کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
بڑےکھلاڑی آئی پی ایل سےنکل گئے
پاکستان نیوی اسپورٹس کمپلیکس میں پیر کو ہونے والے ایتھلیٹکس ایونٹ میں جیولین تھرو کا ایونٹ بھی سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا جس میں پاکستان کے اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے81 عشاریہ 81 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا ۔