Home / بڑےکھلاڑی آئی پی ایل سےنکل گئے

بڑےکھلاڑی آئی پی ایل سےنکل گئے

English cricketers quit IPL

Monday, 8 December 2025 | Web Desk

بین اسٹوکس سمیت 3 انگلش کرکٹرز پرآئی پی ایل نے اپنے دروازے بند کردیے۔ تینوں آئندہ برس لیگ کےآکشن میں شریک نہیں ہوپائیں گے۔

اسٹوکس رواں برس میگا آکشن کے لیے رجسٹرڈ نہیں ہوئے تھےاوراسی باعث وہ آئندہ برس کے منی آکشن میں بھی شریک نہیں ہوسکتے۔

ہیری بروک نے 2025 میں آخری لمحات میں ذاتی وجوہات کے سبب اپنا نام واپس لے لیا تھا،اس لئےاب وہ بھی آئی پی ایل آکشن میں حصہ لینےکےاہل نہیں رہے۔

جیسن روئے 2025 کیلیے رجسٹرڈ نہیں ہوئے اور 2024 میں بھی باہر ہوگئے تھے جس کے باعث وہ بھی آکشن کیلئےاہل نہیں ۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی اور انگلینڈ کے معین علی آئی پی ایل پر پی ایس ایل کو ترجیح دے چکے ہیں۔

آسٹریلیا کےدھواں دھاربلےبازگلین میکسویل نے بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistan women suffer 4th straight World Cup defeat

آئی سی سی ویمنزٹی20 ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم کومسلسل چوتھی شکست

Wednesday, 24 June 2026 | Web Desk آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ …