Home / عاصم اظہرکابریک اپ اورحاجن ہانیاکی دعائیں۔۔۔

عاصم اظہرکابریک اپ اورحاجن ہانیاکی دعائیں۔۔۔

Asim Azhar and Merub Breakup

تاریخ: 12 جون 2025 | نیوز میکرزویب ڈیسک

پاکستان کے معروف گلوکارعاصم اظہر نے تین سال بعد اداکارہ اور انفلوئنسر میرُب علی سے اپنی منگنی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں نے تین سال قبل اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا اور تعلق کو پبلک کیا تھا، تاہم اب عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ وہ دونوں باہمی رضامندی سے علیحدہ ہو چکے ہیں۔

اپنے بیان میں عاصم اظہر نے لکھا کہ دونوں کے خاندان ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں اور وہ اس مشکل وقت میں پرائیویسی کی درخواست کرتے ہیں۔ دونوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کے ساتھ موجود تمام تصاویر بھی ہٹا دی ہیں۔

یاد رہے کہ عاصم اظہر پاکستان کے نئے دور کے کامیاب ترین گلوکاروں میں سے ہیں، جنہوں نے کم وقت میں کئی ہٹ گانے دیے۔ ان کا حالیہ گانا "میم سے محبت” بھی شائقین میں بے حد مقبول ہوا۔ دوسری جانب میرُب علی نے اداکاری کی دنیا میں ‘صنفِ آہن’ سے قدم رکھا اور بعدازاں ‘پریستان’، ‘وبال’ اور ‘فرار’ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

دونوں ہمیشہ ایک دوسرے کے لیے کھل کر سپورٹ کرتے رہے۔ چند ماہ پہلے ایک کنسرٹ میں عاصم اظہر نے میرُب علی کو سالگرہ کی مبارکباد گاتے ہوئے نغمہ سنایا تھا جبکہ میرُب علی نے بھی علی سفینہ کے شو میں مزاحیہ انداز میں شادی کے مہمانوں کی فہرست پر گفتگو کی تھی۔ لیکن اب یہ تعلق انجام تک نہ پہنچ سکا۔

سوشل میڈیا پر اس خبر پر مداح شدید حیران اور افسردہ ہیں۔ ایک صارف نے لکھا: ’’دونوں ساتھ میں بہت اچھے لگتے تھے، یہ خبر افسوسناک ہے۔‘‘ ایک اور نے تبصرہ کیا: ’’یہ تو ہونا ہی تھا، عاصم اظہر کبھی بھی اس رشتے میں زیادہ دلچسپی لیتے نظر نہیں آئے اور منگنی کے تین سال بعد بھی شادی نہیں ہو رہی تھی۔‘‘ ایک اور نے لکھا: ’’حاجن ہانیا کی دعائیں قبول ہو گئیں۔‘‘

شوبز کی دنیا کے ستارے اپنے تعلقات کو پبلک کرتے ہیں اور اس کا خوب چرچا کرتے ہیں لیکن وہی تعلق ٹوٹ جانےپرپرائیویسی کی درخواست کرنا ایک تضاد لگتاہے۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ تین سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد دونوں اس نتیجے پر پہنچے ہوں کہ آگے ساتھ چلنا ممکن نہیں؟ شوبز انڈسٹری میں رشتوں کا اس طرح ٹوٹنا اس شعبے کے کھوکھلے پن کی بھی عکاسی کرتا ہے جہاں وقتی شہرت اور جذبات اکثر دیرپا رشتوں کی بنیاد نہیں بن پاتے۔ یادرہےمیرب علی سےمنگنی سےپہلےعاصم اظہراورہانیاعامرکی دوستی کےچرچےتھےلیکن پھراچانک دونوں میں بریک اپ ہوگیا۔

یہ بھی چیک کریں

Kapil Sharma pays tribute to Pakistani comedian Amanullah Khan

کپل نےامان اللہ کوکیسےخراج تحسین پیش کیا؟

Tuesday, 5 May 2026 | Web Desk دنیابھرمیں مشہوربھارتی کامیڈین کپل شرماپاکستان کےعظیم مزاحیہ اداکارامان …