Home / سٹیج ڈراموں میں کام کابہت پچھتاواہے،روبی انعم

سٹیج ڈراموں میں کام کابہت پچھتاواہے،روبی انعم

Stage actor Rubi Anam's regret of life

تاریخ: جون 11 ، 2025 | نیوزمیکرزمانیٹرنگ ڈیسک

سٹیج ڈراموں کی معروف اداکارہ روبی انعم نےنیونیوزپروسیع شاہ کےپروگرام میں اپنی زندگی کےکچھ ایسےپہلووں پرکھل کربات کی کہ سننےوالےحیران رہ گئے۔

پروگرام کےمیزبان وسیع شاہ کےسوالوں کاجواب دیتےہوئےروبی انعم نےدلچسپ انکشاف کیاکہ ان کےشوہراظہربٹ کوان کی ماضی کی تمام محبتوں کااچھی طرح سےپتاہےکیونکہ انہوں نےخوداپنےشوہرکووہ سب بتایا ۔ روبی کاکہناتھاکہ وہ سچ کوچھپاہی نہیں سکتیں ، ان میں جھوٹ بولنےکی صلاحیت ہی نہیں ۔

زندگی کےپچھتاووں پربات کرتےہوئےروبی انعم نےکہاکہ ان کی زندگی کاسب سےبڑاپچھتاواسٹیج ڈراموں میں کام کرناہےکیونکہ ان کی اس ضدنےان کےبہت سےرشتوں کوان سےچھین لیا ۔ آج وہ یہی بات اپنےوالدسےکہناچاہتی ہیں جواب اس دنیامیں نہیں رہے۔ یہ بات کرتےہوئےروبی انعم کی آنکھوں میں آنسوآگئےاوروہ روپڑیں ۔ کچھ دیرکیلئےسیٹ کاماحول بہت جذباتی ہوگیا ۔

روبی انعم نےبتایاکہ ان کےگھروالےسٹیج ڈراموں میں کام کےخلاف تھےلیکن چونکہ میں والدکی لاڈلی تھی اس لئےوالدنےمجھےکام سےنہیں روکا۔ والدنےمیری ہرضدپوری کی لیکن والدکےاس دنیاکےجانےکےبعدمیں یکسربدل گئی ۔ اب جب کوئی تکلیف آتی ہےتومیں بہت روتی ہوں اوروالدکویادکرتی رہتی ہوں ۔

روبی انعم نےمزیدبتایاکہ مولاناطارق جمیل اورجوادوسیم نےان کی زندگی بدلنےمیں بہت کرداراداکیا۔ اداکارہ کاکہناتھاکہ آج وہ اپنےوالدسےشرمندہ ہیں کہ انہوں نےسٹیج ڈراموں میں کام کی ضدان سےمنوائی ۔

روبی انعم نے کہاکہ شادی تاخیر سے کی کیونکہ شادی کے حق میں نہیں تھی تاہم والد کے انتقال کے بعدامی نے شادی کیلئے مجبور کیا تو شادی کیلئے رضامند ہوناپڑا۔ جس سے شادی کرنا چاہتی تھی وہ شخص اس وقت شادی شدہ تھا لہٰذا امی میری ایک شادی شدہ شخص سے شادی کیلئے رضامند نہیں ہوئیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس کے بعدان کی ارینج میرج ہوئی،میرے شوہراظہرکشمیری ہیں،ہماری شادی کو17 سال ہوچکےہیں،شوہرنےہی مجھےفیشن کرناسکھایااورمجھےگروم کیا۔

نوٹ: واضح رہےکہ روبی انعم ایک عرصہ ہواسٹیج ڈرامےکرناچھوڑچکی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Kapil Sharma pays tribute to Pakistani comedian Amanullah Khan

کپل نےامان اللہ کوکیسےخراج تحسین پیش کیا؟

Tuesday, 5 May 2026 | Web Desk دنیابھرمیں مشہوربھارتی کامیڈین کپل شرماپاکستان کےعظیم مزاحیہ اداکارامان …