Home / سلمان خان کے مداحوں کیلئےخاص تحفہ

سلمان خان کے مداحوں کیلئےخاص تحفہ

Salman Khan's Sikandar

ویب ڈیسک ۔۔ سلمان خان کے مداحوں کو ایک خاص تحفے کا شدت سے انتظار ہے۔ جی ہاں سلوبھائی اپنی سالگرہ پرممکنہ طورپراپنی اب تک کی سب سےبڑی فلم سکندر کا ٹیزر جاری کریں گے۔ مداحوں کاتجسس بڑھانےکیلئےسلمان نےفلم کاپہلاپوسٹرانسٹاگرام پرشیئر کیاتوچاہنےوالوں میں خوشی کی لہردوڑگئی۔

سکندرکےپوسٹرمیں سلمان خان ہاتھ میں نیزہ پکڑےکسی پراسرارسی جگہ میں کھڑےدکھائی دےرہےہیں ۔ انہوں سےکالےرنگ کاسوٹ پہن رکھاہے،پوسٹرمیں اگرچہ ان کا چہرہ براہ راست نظرنہیں آتا، لیکن ان کی داڑھی کے ساتھ ان کا مضبوط انداز دکھایا گیا ہے۔

مداحوں کا ردعمل
پوسٹرکےجاری ہوتےہی مداحوں نےاس پرتبصرےشروع کردئیے۔ ایک نے لکھا، انتظار ختم ہوا، دوسرے نے کہا، اوہ مائی گاڈ… میری جان سلمان بھائی… کیا انداز ہے۔

ایک مداح نے لکھا، باس واپس آگیا، جبکہ ایک نے کہا، پوسٹر ہی اتنا زبردست ہے۔ کسی نےلکھابھائی جان واپس آگئے۔ ایک اورجوشیلےمداح نےلکھا، کوئی اور نہیں بلکہ بھائی جان سلمان خان کی طرف سے۔

ایک یوزر نے لکھا، بھائی جان زبردست انداز میں واپس آ گئے ہیں۔

سکندرکی ریلیز سلمان خان کی سکندرعید 2025 پر سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ یہ فلم اے آر مرگدوس نے ڈائریکٹ کی ہے، جوگجنی، تھپّاکی، ہالیڈے: اے سولجر از نیور آف ڈیوٹی اور سرکار جیسی تمل اور ہندی فلموں کے لیے مشہور ہیں۔ فلم میں کاجل اگروال اور رشمیکامندانہ بھی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سلمان اس پروجیکٹ میں نیا انداز اپنائیں گے۔ یہ فلم ساجد ناڈیاوالا کے بینرناڈیاوالا گرینڈ سن انٹرٹینمنٹ کی طرف سے پیش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Kapil Sharma pays tribute to Pakistani comedian Amanullah Khan

کپل نےامان اللہ کوکیسےخراج تحسین پیش کیا؟

Tuesday, 5 May 2026 | Web Desk دنیابھرمیں مشہوربھارتی کامیڈین کپل شرماپاکستان کےعظیم مزاحیہ اداکارامان …