ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی ویب سیریزمرزاپورکےسیزن تھری کادوسال بڑی بےصبری سےانتظارکرنےوالوں کویقیناًاسےدیکھ کربڑی حدتک مایوسی ہی ہوئی ہوگی ۔ ایساکہنےمیں منطق یہ ہےکہ سیزن تھری کی کہانی میں کوئی ٹھوس موادنہیں ، بس کسی طرح اسےکھینچ کھانچ کرلمباکیاگیاہےجیسےچبائی ہوئی چیونگم کوکیاجاتاہے۔
تیسرےسیزن کی سب سےخاص بات یہ ہےکہ دوسرےسیزن کےآخرمیں گڈوپنڈت کی گولیوں سےزخمی ہونےوالےقالین بھیازندہ ہیں اورمرزاپورکی گدی کےدعویدارشردشکلاسیوان کےتیاگی پریوارسےمل کران کاعلاج کرکےانہیں بچالیتےہیں ۔ اس کےبعدقالین بھیاسےمتعلق مخبری ہونےکےبعدشردقالین بھیاکواپنےگھرجون پورلےآتےہیں ، جہاں قالین بھیاشرد سےوعدہ کرتےہیں کہ وہ ایک دن انہیں مرزاپورکی گدی پربٹھائیں گے۔
اسی دوران خودکوبڑےتیاگی بتانےوالےچھوٹےتیاگی گولوکوٹریپ کرکےاغوااورپھراسےبندی بنالیتےہیں ۔ گولوکےاغواکولےکرگڈوپنڈت پاگل ہوجاتےہیں اورجون پورجاکرشردشکلاکونشان عبرت بنانےکی دھمکی دیتےہیں ۔ پھرشردشکلاکوشک ہوجاتاہےکہ گولوکوتیاگی نےاغواکیاہےتووہ جاکراس سےاس بارےمیں بات کرتےہیں اورغصےکااظہارکرتےہیں کہ اسےاس بارےمیں کیوں لاعلم رکھاگیا۔ تیاگی یہ سن کرغصہ ہوجاتےہیں اوردونوں کی دوستی ختم ہوجاتی ہےاوراندرہی اندروہ ایک دوسرےکوختم کرنےکی منصوبہ بندی کرنےلگتےہیں ۔
یوپی کی سی ایم مادھوری یادوگڈوپنڈٹ کےوالدرماکانت پنڈت کوسزادلوانےککیلئےاپنااثرورسوخ استعمال کرتےہوئےانہیں سزائےموت کابندوبست کرلیتی ہےلیکن جس دن جج ایس ایس پی موریاکےقتل کےالزام میں رماکانت پنڈت کوسزاسنانےلگتےہیں توگڈوکی بہن ڈمپی کےبوائےفرینڈبھری عدالت میں یہ اعترافی بیان دیتےہیں کہ انہوں نےگڈوکےتمام غیرقانونی دھندوں کی مخبری گڈوکےپتارماکانت کوکی ۔ عدالت میں موجودگڈویہ سن کرہکابکارہ جاتاہے۔ عدالت میں ایک دم شورمچ جاتاہےاورجج رماکانت کی سزاکوہولڈکرلیتاہے۔
غصےمیں گڈواپنی ماں کےگھرجاتاہےاورباتوں باتوں میں جھگڑاہونےپرڈمپی کےبوائےفرینڈکوماردیتاہے۔ اس کےبعدگڈوخودکوقانون کےحوالےکردیتاہے ۔
سیزن تھری میں بڑےتیاگی کی بیوی پریہ انکشاف بھی ہوجاتاہےکہ وہ جسےاپناشوہرسمجھ رہی تھی دراصل اس کادیورچھوٹاتیاگی ہے۔ یہاں ہم اپنےپڑھنےوالوں کوبتادیں کہ چھوٹاتیاگی اپنےبھائی کی زندگی ہی میں اپنی بھابی پربری نگاہ رکھتاہےاورجب دوسرےسیزن کےآخرمیں اس کابڑابھائی شوٹ آوٹ میں ماراگیاتواس نےیہ ظاہرکیاکہ ماراجانےوالادراصل چھوٹاتیاگی تھا۔
گولوکسی طرح تیاگی کی قیدسےفرارہوکرواپس آجاتی ہےاوراسےپتاچلتاہےکہ گڈوقیدمیں ہے۔ گولوسی ایم مادھوری یادوکےچچاجےپی یادوکےساتھ مل کرگڈکوجیل سےبھگانےمیں کامیاب ہوجاتی ہے۔
یوپی کی سی ایم کوشردشکلاسےمحبت ہوجاتی ہےلیکن جب اسےپتاچلتاہےکہ اس کےپتاکےمرڈرمیں شردشکلاکاہاتھ ہےتووہ اسےسرنڈرکرنےکیلئےکہتی ہےلیکن شردانکارکردیتاہے۔ اس دوران وہ ایک نامعلوم مقام پرقالین بھیاسےملتی ہےاوراسےاپناپلان بتاتی ہے۔ کہتی ہےقالین بھیااگراپنی فیملی اوربچےسےملناچاہتےہیں توبیٹھک بلائیں ۔ شردکومرزاپورکی گدی سونپنےکیلئےبیٹھک بلائی جاتی ہےجہاں پولیس ریڈکرکےقالین بھیاکوچھوڑکرسب کوماردیتی ہے۔
آخری قسط میں قالین بھیامرنےسےپہلےشردشکلاکومرزاپورکی گدی پربٹھاکراپناوعدہ پوراکردیتےہیں لیکن سوال یہ ہےکہ انہوں نےاپنی جان بچانےوالےشردشکلاکوسی ایم مادھوری یادوکےساتھ مل کرکیوں مروایا؟
سی ایم مادھوری یادواپنےوعدےکےمطابق قالین بھیاکواس کی بیوی اوربچےسےملوادیتی ہے۔ آخری قسط میں قالین بھیاکےسابق چیف باڈی گارڈمقبول کی واپسی کاایک ٹیزربھی دکھایاجاتاہےجس سےپتاچلتاہےکہ مرزاپورکاسیزن فوربھی آئےگالیکن اب اس کیلئےکتناانتظارکرناہوگا،اس بارےمیں ابھی کچھ کہناقبل ازوقت ہوگا۔