Home / عائشہ جہانزیب پرشوہرکاتشدد،ملزم گرفتار

عائشہ جہانزیب پرشوہرکاتشدد،ملزم گرفتار

ویب ڈیسک ۔۔ عائشہ جہانزیب پاکستان کےمیڈیاکی دنیاکاایک معروف نام ہے۔ ان کےحوالےسےاچانک سامنےآنےوالی خبرنےلوگوں کوچونکابلکہ ہلاکررکھ دیاہے۔ الیکٹرانک میڈیااورسوشل میڈیاپرسامنےآنےوالی خبرکےمطابق عائشہ جہانزیب کےشوہرحارث نےمبینہ طورپرانہیں تشددکانشانہ بنایاہے۔

عائشہ جہانزیب نےاپنےشوہرکےخلاف پرچہ درج کروادیاہےجس کےبعدپولیس نےملزم حارث کوگرفتارکرلیاہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےواقعےکانوٹس لیتےہوئےپولیس سےرپورٹ طلب کرلی ہے۔ مریم نوازنےکہاخواتین ان کی ریڈلائن ہیں ، گھریلویاورکنگ وومن پرتشددہرگزبرداشت نہیں کیاجائےگا۔

پولیس کودئیےگئےبیان میں عائشہ نےموقف اختیارکیاکہ ان کےشوہرنےخفیہ نکاح کررکھاہےاوراس حوالےسےجب انہوں نےپوچھاتوشوہریعنی حارث نےانہیں تین سےچاربارتشددکانشانہ بنایا۔

قارئین کوبتاتےچلیں کہ حارث عائشہ جہانزیب کےدوسرےشوہرہیں ۔ عائشہ کےپہلےشوہرجہانزیب کاانتقال ہوگیاجس کےکچھ عرصےکےبعدعائشہ نےحارث سےشادی کی ۔

بہت سےلوگ جانتےہیں کہ عائشہ بہت سےانٹرویوزمیں اپنی دوسری شادی کاقصہ سناچکی ہیں ۔وہ ہمیشہ اپنےدوسرےشوہرکی بہت تعریفیں کیاکرتی تھیں اورشایدیہی وجہ ہےکہ عائشہ پران کےشوہرکےتشددکی خبرلوگوں پربجلی بن کرگری ہے۔

یہ خبرسامنےآتےہی سوشل میڈیااوریوٹیوب کےگدھ اس میں سےاپنی اپنی مرضی اورمطلب کاگوشت نوچ نوچ کراپنےفالوورزکوبیچنےمیں لگےہوئےہیں ۔ حالانکہ یہ ایک نجی معاملہ ہے،اس لئےاس پراتناہی تبصرہ کرناچاہیےجس سےکسی کی پرائیویسی متاثرنہ ہو۔

یہ بھی چیک کریں

behroz sabzwari accuses imran khan of drinking

عمران پرالزام کےبعدبہروزکااگلابڑاقدم

ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان پرشراب نوشی کاالزام لگانےوالےبہروزسبزواری ان دنوں خاصی مشکل میں گرفتارہیں …