Home / غیرملکیوں پرحج کی پابندی برقرار

غیرملکیوں پرحج کی پابندی برقرار

Ummrah Pilgrims banned

لاہور: (ویب ڈیسک) حج کےحوالےسےاہم اعلان ۔ رواں سال بھی صرف سعودی شہری اورسعودی عرب میں مقیم غیرملکی ہی فریضہ حج اداکرسکیں گے۔ سعودی وزارت حج کےاعلان کےمطابق گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال اور وائرس کی ابھرتی ہوئی نئی اقسام کو دیکھتے ہوئے حجاج کی تعداد کو محدود کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت حج کےمطابق رواں برس صرف 60 ہزار افراد کو حج کرنے کی اجازت ہوگی اور ان تمام افراد میں سعودی عرب کے شہری اور ملک میں رہنے والے غیر ملکی شامل ہوں گے۔

سعودی وزارت حج کا کہنا ہےکہ حج کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے ضروری ہےکہ وہ کسی لاعلاج مرض میں مبتلا نہ ہوں۔

اس کے علاوہ حج کرنے کے لیے عمر کی حد 18 سے 65 سال رکھی گئی ہے اور حج کرنے کے خواہش مند افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہونابھی لازمی شرائط میں شامل ہے۔

یہ بھی چیک کریں

US to contact Iran's revolutionary guards directly

امریکاکاپاسداران انقلاب سےمذاکرات کافیصلہ

Friday, 26 June 2026 | Web Desk امریکا نےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست …