Home / حلیم دھنی دینا:امریکی سپریم کورٹ کےپہلےمسلم جج

حلیم دھنی دینا:امریکی سپریم کورٹ کےپہلےمسلم جج

American Supreme Court's first Muslim Judge Haleem

لاہور: (ویب ڈیسک) حلیم دھنی دینا امریکی سپریم کورٹ کی تاریخ میں پہلےمسلمان جج ہیں جنہیں 2012میں صرف چالیس برس کی عمرمیں لانگ بنچ کورٹ کاجج اورپھر2015میں سپریم کورٹ کاجج بنادیاگیا۔

حلیم دھنی دیناکےوالدین ساٹھ کی دہائی میں بھارتی ریاست گجرات سےہجرت کرکےامریکاآئےجہاں ریاست ایلےنوائےمیں حلیم دھنی دینا 1972میں پیداہوئے۔

والدین کی توجہ اوراپنی محنت کےبل بوتےپرحلیم دھنی دیناوکیل بنےاورامریکی عدالتوں میں پریکٹس شروع کردی ۔ انہیں قانونی کیرئیرمیں متعددمرتبہ مسلمان ہونےکی وجہ سےطعنےسنناپڑےاورایک مرتبہ توخودایک جج نےان کیلئےٹاول ہیڈکی اصطلاح استعمال کی ۔ ٹاول ہیڈوہ اصلاح ہےجوغلط اندازمیں مسلمانوں کیلئےاستعمال کی جاتی ہے۔

امریکی سپریم کورٹ کاجج بننےکےبعدریاست کیلی فورنیاکےگورنرجیری براون کومسلسل ہیٹ میلزآرہی ہیں جس میں ان کےفیصلےکوغلط قراردیاجارہاہے۔

دوسری جانب حلیم دھنی دیناہیں جواس بات پریقین رکھتےہیں کہ انصاف کسی کارنگ ، نسل اورمذہب دیکھ کرنہیں دیاجاتا۔۔

یہ بھی چیک کریں

microsoft copilot

مائیکروسافٹ کوپائلٹ — دفتری امورمیں آپکامددگار

ویب ڈیسک ۔۔ مائیکروسافٹ اپنی مائیکروسافٹ 365ایپس اورسروسزکیلئےمصنوعی ذہانت سےلیس ایک نئےکوپائلٹ کااعلان کررہاہے،جوصارفین کودستاویزات …