لاہور:(ویب ڈیسک) کوروناویکسینیشن نہ کرانےوالوں کےخلاف پنجاب حکومت نےسخت اقدامات کافیصلہ کرلیا۔
ایک خبرکےمطابق پنجاب کی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت کوروناکےحوالےسےاجلاس میں کوروناویکسینیشن نہ کرانےوالوں کےخلاف مختلف تجاویزپرغورکیاگیا۔
اجلاس میں ویکسینیشن نہ کرانےوالوں کی موبائل سم بلاک کرنے، سرکاری دفاتر ، شاپنگ مالز،پارکس اورریسٹورنٹس میں داخلہ بندکرنےکی تجاویزپرغورکیاگیا۔
اس موقع پرڈاکٹریاسمین راشدکاکہناتھاکہ کوروناکےخلاف جنگ ویکسین لگواکرہی جیتی جاسکتی ہے۔ لوگ زیادہ سےزیادہ تعدادمیں ویکسین لگوائیں ۔