Home / بھارتی بولرشامی کی پاکستانی کھلاڑیوں پرکڑی تنقید

بھارتی بولرشامی کی پاکستانی کھلاڑیوں پرکڑی تنقید

Indian Fast Bowler Shami

ویب ڈیسک ۔۔ بھارت کےرائٹ آرم فاسٹ بولرمحمد شامی کی پاکستانی کھلاڑیوں پرشدیدتنقید۔ایک انٹرویومیں کہاکہ پاکستانی کرکٹرزخودکوسب سےبہترین کھلاڑی سمجھتےہیں۔

معروف سپورٹس برانڈپوماانڈیاکےساتھ ایک انٹرویومیں محمدشامی نےکہاکہ پاکستان کھلاڑی ان کی کارکردگی کوبرداشت نہیں کرسکے۔ شامی کاکہناتھاکہ انہوں نےایونٹ کےہرمیچ میں پانچ یاچھ وکٹیں حاصل کیں۔

بھارتی بولرنےدعویٰ کیاکہ پاکستانی کرکٹرزمیری کارکردگی کو ہضم نہیں کر سکے اور انہوں نے گیند کولیکریہ کہناشروع کردیاکہ آئی سی سی بھارت کو مختلف گیند دے رہی ہے۔

شامی نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑی خود کو بہترین سمجھتے ہیں، لیکن بہترین کھلاڑی وقت پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، سخت محنت کرتے ہیں اور ٹیم کے پیچھے ثابت قدم رہتے ہیں۔

محمدشامی نےاپنےخیالات کی وضاحت کرتےہوئےمزیدکہاکہ پاکستانی کھلاڑی بحث کوبڑھارہےہیں،سدھرجاءوبھائی۔ بھارتی بولرنےوسیم اکرم کاحوالہ دیتےہوئےکہاکہ انہوں نےگیندسلیکشن کےبارےمیں بتایاتھا۔

یہ بھی چیک کریں

Ahmed Shahzad PSL 11

احمدشہزادسلیکٹ نہ ہونےپرجذباتی ہوگئے

Thursday, 12 February 2026 | Web Desk سابق پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ …