Home / ارشدندیم تم نےدل جیت لئے،تمغہ پھرآجائےگا

ارشدندیم تم نےدل جیت لئے،تمغہ پھرآجائےگا

Arshad Nadeem in Tokyo Olympics

ویب ڈیسک ۔۔ ٹوکیواولمپکس میں پاکستان کیلئےمیڈل جیتنےکی واحدامیدارشدندیم جیولن تھروکےسنسنی خیزمقابلےمیں میڈل کیلئےکوالیفائی نہ کرسکے۔

ایونٹ کےدلچسپ مگرانتہائی سخت مقابلےکےپہلےراونڈمیں پاکستان کےارشدندیم ایک موقع پرنویں نمبرپرآگئےتھےلیکن پھرایک اچھی تھروپھینک کروہ یکدم نویں سےچوتھےنمبرپرآگئےاوراس طرح انہوں فائنل کیلئےکوالیفائی کیا۔

ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھروکے فائنل مقابلے میں 12 ایتھلیٹ پہلے مرحلے میں شامل تھے جن میں سے ٹاپ 8 نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ ان میں ارشد ندیم 84.62 کے اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

میڈل راؤنڈ میں ٹاپ تین کھلاڑیوں کو گولڈ، سلور اور برانز میڈل کا حقدار ٹھہرنا تھا تاہم اس راؤنڈ میں ارشد ندیم متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم پانچویں نمبر پر رہے۔ بھارت کے نیرج چوپڑا نے اس مقابلے میں گولڈ، جمہوریہ چیک کے جیکب واڈلیچ نے سلور اور جمہوریہ چیک ہی کے ویتے سلاف ویسلے نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

مقابلےمیں کوئی میڈل نہ جیتنےکےباوجودارشدندیم نےکروڑوں پاکستانیوں کےدل جیت لئے۔

اس طرح ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کا سفر تمام ہوا اور اس کے 10 ایتھلیٹس کوئی بھی میڈل حاصل نہ کرسکے۔

یہ بھی چیک کریں

Arshad Nadeem Lesco promotion

ارشدندیم کی پروموشن رک گئی

ویب ڈیسک ۔۔ لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پیرس اولمپک …