ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں مہنگائی میں صفراعشاریہ ایک دوفیصداضافہ ۔ دودھ ، دہی، تیل اورگھی سمیت 17اشیاکی قیمتیں بڑھ گئیں۔
ادارہ شماریات پاکستان کی جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ واررپورٹ کےمطابق 5اگست 2021کوختم ہونےوالےہفتہ کےدوران مہنگائی کی شرح 12.40فیصدرہی جبکہ گزشتہ ہفتہ کےمقابلہ میں یہ 0.12فیصدبڑھ گئی۔
ملک کے17بڑےشہروں سے51اشیاکی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیاجس میں سے17اشیاکی قیمتوں میں اضافہ، 11اشیاکی قیمتوں میں کمی جبکہ 23اشیاکی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ملک میں لہسن، ایل پی جی ، سلنڈر، پٹرول،ڈبل روٹی،دال چنا،انرجی سیور،کھلاگھی،خشک دودھ،گڑ،بیف، دودھ تازہ اورمٹن کی قیمتوں میں اضافہ دیکھاگیا۔
اس کےعلاوہ ٹماٹر، زندہ چکن،کیلا،فارمی انڈہ، دال مونگ،پیاز،چینی،آلو،دال ماش،چاول اری اورآٹےکی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی۔
صابن، ماچس،بیف پلیٹ،چائےکاکپ،الیکٹرک چارجر،خوردنی تیل، سرخ مرچ، سرخ پسی مرچ، چائے،گندم،مٹی کاتیل وغیرہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔