Home / پاکستانی طلبہ کیلئےخوشخبری،ٹاپ یوکےیونیورسٹی نےلاہورمیں دفترکھول لیا

پاکستانی طلبہ کیلئےخوشخبری،ٹاپ یوکےیونیورسٹی نےلاہورمیں دفترکھول لیا

Teesside University UK opens office in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ برطانیہ کی مشہورٹیسائیڈیونیورسٹی نےپاکستان کےشہرلاہورمیں اپناریجنل دفترکھول لیا۔ معروف ماہرتعلیم سیدعابدی کوپاکستان میں ٹیسائیڈیونیورسٹی کاریجنل ڈائریکٹرمقررکیاگیاہے۔

لاہورکےعلاقےڈیفنس میں یونیورسٹی کےریجنل آفس کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئےیونیورسٹی کےپرووائس چانسلرڈاکٹرڈیوڈبیل کاکہناتھاکہ ٹیسائیڈیونیورسٹی دنیابھرسےآنےوالےطلبہ وطالبات کوبہترین تعلیم جدیدتقاضوں کےمطابق دینےپریقین رکھتی ہے۔ انہوں نےکہاکہ بیرون ممالک سےآنےوالےطلبہ وطالبات کوتعلیم دینےکےحوالےسےٹیسائیڈیونیورسٹی شاندارریکارڈکی حامل ہے۔

تقریب سےخطاب کرتےہوئےسیدعابدی کاکہناتھاکہ ٹیسائیڈیونیورسٹی انجینئرنگ ، تعمیرات ، کمپیوٹرسائنس ، ہیومن ریسورس منیجمنٹ، سیروسیاحت اورمیڈیاکےشعبوں میں کوالٹی ایجوکیشن مہیاکرتی ہے۔ انہوں نےکہاکہ یونیورسٹی نےپاکستانی طلبہ کیلئےبہترین سکالرشپس رکھےہیں ۔ پاکستانی طلبہ وطالبات کیلئےبرطانیہ کی معروف یونیورسٹی کےدروازےکھلےہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

Defence Minister of Pakistan Khawaja Asif reaction on Mohsin Naqvi statement

میری نقوی صاحب جتنی اوقات نہیں: خواجہ آصف

Monday, 3 August 2026 | Web Desk وزیردفاع خواجہ آصف کہتےہیں محسن نقوی نےسسٹم کےفیل …