ویب ڈیسک ۔۔ اپنی شاندارکارکردگی سےپاکستان کوافغانستان کےخلاف بظاہرہاراہوامیچ جتوانےوالےپاورہٹرآصف علی کہتےہیں پوری ٹیم نےان سےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنےکی صورت میں ایک وعدہ کیاہے۔
سوشل میڈیاپروائرل ہونےوالےایک انٹرویومیں آصف کاکہناتھاکہ تمام ساتھی کھلاڑیوں نےان سےوعدہ کیاہےکہ ٹرافی جیتنےکی صورت میں فتح وہ میری مرحوم بیٹی کےنام کریں گے۔
واضح رہےکہ کچھ عرصہ پہلےآصف علی کی دوسالہ بیٹی کینسرکےباعث اللہ کوپیاری ہوگئی تھی ۔ اپنےانٹرویومیں آصف نےاپنی اسی بیٹی کےمتعلق گفتگوکی۔
محمدآصف علی کاکہناتھاکہ ہرانسان اپنی اولادکیلئےاچھی سےاچھی زندگی کی خواہش کرتاہےلیکن اللہ پاک نےمیری بیٹی کےنصیب میں جولکھاتھاوہ اس پراللہ کےشکرگزارہیں۔
آصف علی کامزیدکہناتھاکہ جن دنوں ان کی بیٹی بیمارتھی وہ پاکستان کیلئےکھیل رہےتھے،بیرونی ملکوں کےٹورزبھی کررہےتھے۔اس مشکل وقت میں ان کی اہلیہ اورفیملی نےانہیں بھرپورسپورٹ کیا۔