ویب ڈیسک — پاکستان میں کبڈی کی دنیاکےجانےمانےانٹرنیشنل کھلاڑی اخترخان کونامعلوم افرادنےفائرنگ کرکےقتل کردیا۔
اخترخان جنہیں اخترپٹھان کےنام سےجاناجاتاتھا،پاکستان کی قومی کبڈی ٹیم کےمایہ نازریڈرتھے۔ ایساشایدہی کبھی ایک آدھ بارہواہوکہ اخترپٹھان ریڈکرنےجائےاورپوائنٹ لئےبغیرآجائے۔
اس افسوسناک خبرکی تفصیل کےمطابق اخترخان اوکاڑہ کےنواحی علاقےشیرگڑھ کے قریب جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نےان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔نامعلوم قاتل واردات کے بعد موقع سے فرارہوگئے۔ شیرگڑھ پولیس نے موقع پر پہنچ کرتحقیقات کاآغازکردیا ہے۔
اخترخان کےبہیمانہ قتل پرکبڈی کےکھلاڑیوں نےافسوس کااظہارکرتےہوئےکہاہےکہ کبڈی کی دنیامیں اخترپٹھان جیسےکھلاڑی روزروزپیدانہیں ہوتے۔