Home / چیئرمین پی ٹی آئی پرشادی کاکیس چلےگا

چیئرمین پی ٹی آئی پرشادی کاکیس چلےگا

Imran Khan Bushra bibi marriage case

ویب ڈیسک ۔۔ چیئرمین تحریک انصاف کےخلاف دوران عدت نکاح کاکیس قابل سماعت قرار۔ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آبادکےجج اعظم خان نےسول جج نصرمن اللہ کےفیصلےکوکالعدم قراردےدیا۔

یادرہےکہ سول جج نصرمن اللہ نےچیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف دوران عدت نکاح کرنےکےکیس کوناقابل سماعت قراردیکرخارج کردیاتھا۔ سول جج کےفیصلےکواسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں چیلنج کیاگیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن عدالت کےجج اعظم خان نےجمعرات کوکیس کافیصلہ سناتےہوئےاسےقابل سماعت قراردےدیا۔

یہ بات سب جانتےہیں کہ بشریٰ بی بی سےنکاح کےمعاملےپرنکاح خواں کابیان بھی سامنےآچکاہےجس میں انہوں نےاعتراف کیاکہ انہیں عدت کی مدت کےبارےمیں نہیں بتایاگیاتھااورپتاچلنےپرانہوں نےبشریٰ بی بی اورچیئرمین تحریک انصاف کادوبارہ نکاح پڑھوایا۔

بشریٰ بی بی اورچیئرمین تحریک انصاف کانکاح پڑھانےوالےمفتی سعیدکےبیان کےمطابق انہیں نکاح کیلئےلاہورکےعلاقےڈیفنس کےایک گھرمیں لےجایاگیاجہاں انہیں ایک خاتون نےاپناتعارف بشریٰ بی بی کی بہن کےطورپرکروایااورکہاکہ نکاح کیلئےتمام شرعی تقاضےپورےکرلئےگئےہیں اوردونوں شادی کیلئےآزادہیں۔ جس کےبعدیکم جنوری 2018کودونوں کانکاح پڑھایاگیا۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ بحال ہونےکاامکان

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کی معطلی ممکنہ طورپرجلدختم ہونےکاامکان ہے۔ چیف جسٹس …