Home / اب امریکامیں بھی چوکے،چھکےلگیں گے

اب امریکامیں بھی چوکے،چھکےلگیں گے

Dallas Cricket League

ویب ڈیسک ۔۔ کرکٹ کاجادواب امریکامیں بھی سرچڑھ کوبولےگا۔

جی ہاں ، کرکٹ سےمحبت کرنےوالےکچھ ارب پتی امریکی اس کھیل کوامریکامیں بڑےپیمانےپرمتعارف کرانےکیلئےسرجوڑےبیٹھےہیں۔ جیسےکہ بھارت سےتعلق رکھنےوالےانوراگ جین نےٹیکساس سےتعلق رکھنےوالےارب پتی راس پیروٹ کےساتھ مل کرکرکٹ کوامریکاکی میجرلیگزمیں متعارف کرانےکی تیاریاں کررہےہیں۔

یادرہےکہ ڈیلاس میں اس ہفتےمیجرکرکٹ لیگ شروع ہونےجارہی ہےجس میں انوراگ جین نےراس پیروٹ کےساتھ ملکرٹیکساس سپرکنگزکی حمایت کردی ہے۔ جین ٹیکساس سپرکنگزکےپیروٹ کےساتھ جزوی مالک ہیں۔ جین کی ٹیم کوبھارتی آئی پی ایل کی مشہورٹیم چنئی سپرکنگزکی بھی حمایت حاصل ہے۔

جین ایک ایسے گروپ کا حصہ ہیں جس میں بھارتی نژاد بااثر کاروباری لوگ شامل ہیں جو دنیاکےدوسرےسب سےزیادہ مقبول کھیل یعنی کرکٹ کو امریکیوں تک پہنچانےکاعزم رکھتےہیں۔

جنگ اخبارمیں شائع خبرکےمطابق انوراگ جین ان دنوں پیروٹ جین کے منیجنگ پارٹنر ہیں جو ایک وینچر کیپٹل فرم ہے جس کی بنیادانہوں نے ٹیکساس کے ارب پتی راس پیروٹ جونیئر کے ساتھ مل کررکھی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

kohli and rohit sharma retirement

ویراٹ اورروہت کےمداحوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فتح کے بعد بھارتی …