ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سےتعلق رکھنےوالی خاتون فٹبالرماریہ خان کاسعودی فٹبال کلب سےمعاہدہ ہوگیا۔ ماریہ وہ پہلی پاکستانی خاتون فٹبالرہونگی جوکسی غیرملکی فٹبال کلب کی طرف سےکھیلیں گی۔
سعودی ویمنزپریمیئرلیگ کےکلب ایسٹرن فلیمزنےپاکستان کی ماریہ خان کوسائن کرنےکااعلان کیا۔ ماریہ خان کوسائن کرنےکامقصدسعودی پریمیئرلیگ کےنئےسیزن میں ٹیم کومزیدمضبوط کرناہے۔
واضح رہےکہ ایسٹرن فلیمزکےپاس کولمبیا،الجزائراورمراکش کی فٹبالرز بھی موجود ہیں ۔سعودی پریمیئر لیگ کے پچھلےسیزن میں ایسٹرن فلیمز نےصرف دوہی میچ جیتےتھے۔ ماریہ خان کوگزشتہ برس پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔ اس سال کے آغاز میں سعودی عرب میں ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم کے خلاف میچ میں ماریہ خان نےشاندارفری کک کےذریعےگول کرکےسب کی توجہ حاصل کی تھی۔
ماریہ سعودی عرب میں پروفیشنل لیگ کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالرہوں گی ۔