Home / آسٹریلین اوپن: نوواک جوکووچ کیلئےڈراوناخواب

آسٹریلین اوپن: نوواک جوکووچ کیلئےڈراوناخواب

Novak Djokovic to be deported from Australia

ویب ڈیسک ۔۔ نوواک جوکووچ کا آسٹریلوی ویزا دوسری بار منسوخ کر دیا گیا ہے، جس کےبعد دنیا کے نمبرون ٹینس کھلاڑی کےآسٹریلین اوپن میں حصہ لینے اور ریکارڈ 21 واں گرینڈ سلیم جیتنے کے عزائم ختم ہوتےدکھائی دےرہےہیں۔

امیگریشن کے وزیر الیکس ہاک نے،کئی روزکےغوروخوض کےبعدکہ جوکووچ کوملک سےنکالاجائےیانہیں، جمعہ کے روز ایک بیان میں اس فیصلے کا اعلان کیا۔

یہ واضح نہیں کہ آیا آسٹریلیا جوکووچ کو ملک بدر کرےگا؟ کیونکہ اس فیصلے کوجوکووچ کی قانونی ٹیم اب بھی چیلنج کر سکتی ہے۔

ایک بیان میں الیکس ہاک نےکہا کہ "آج میں نےمائیگریشن ایکٹ کےسیکشن 133(3) کےتحت مسٹرنوواک جوکووچ کاویزاصحت کےمسائل کی بنیادپرمنسوخ کردیاکیونکہ ایساکرناعوامی مفادمیں تھا۔” .

یہ فیصلہ آسٹریلوی عدالت کے اس فیصلے کے چار دن بعد آیا ہے جب جج نے آسٹریلین بارڈر فورس کے افسران کے 5 جنوری کو ملک میں جوکووچ کی آمد پرآسٹریلیا میں داخلے کا ابتدائی ویزا منسوخ کرنےکےفیصلےکو”غیر معقول” قرار دیا تھا۔ جج نے جوکووچ کو امیگریشن حراست سے آزاد کرنے کا حکم بھی دیا۔

آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن نےامیگریشن منسٹرکےفیصلےکی تائیدکی ہےاورکہاہےکہ ایساکرکےہم نےآسٹریلوی عوام کی ان قربانیوں کی قدرکی ہےجوانہوں نےکوروناکےدنوں کےدوران دیں۔ یادرہےکہ انتہائی سخت قوانین کےباعث دنیابھرمیں آسٹریلیاواحدملک ہےجہاں سب سےکم اموات ریکارڈہوئیں۔

یادرہےکہ آسٹریلین حکومت نےکوروناویکسینیشن پالیسی کی مکمل پاسداری نہ کرنےپرسربین سٹارکاآسٹریلیامیں داخلےکاویزامنسوخ کردیاتھا۔ نوواک جوکووچ پانچ جنوری کوآسٹریلین اوپن میں حصہ لینےآسٹریلیاپہنچےتھے۔

دوسری مرتبہ ویزامنسوخی کےبعدفی الحال جوکووچ کوحراست میں نہیں لیاگیاالبتہ ان سےکہاگیاہےکہ وہ ہفتہ کوامیگریشن حکام کےسامنےانٹرویوکیلئےپیش ہوں۔

واضح رہےکہ آسٹریلین اوپن اگلےہفتےسےشروع ہورہاہےاورابھی تک یہ واضح نہیں کہ جوکووچ یہ ٹورنامنٹ کھیلیں گےیانہیں ؟

یہ بھی چیک کریں

Arshad Nadeem Lesco promotion

ارشدندیم کی پروموشن رک گئی

ویب ڈیسک ۔۔ لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پیرس اولمپک …