Home / آئمہ بیگ نےکس کے8.5کروڑدینےہیں؟

آئمہ بیگ نےکس کے8.5کروڑدینےہیں؟

Aima Baig FBR defaulter

ویب ڈیسک ۔۔ معروف گلوکارہ گلوکارہ آئمہ بیگ ایف بی آر کے مطابق ساڑھے 8 کروڑروپے ٹیکس کی نادہندہ ہیں۔ نوٹس جاری کردیاگیا۔

فیڈرل بورڈآف ریونیو کے مطابق آئمہ بیگ نے 2018 ،2019 اور 2020 کا انکم ٹیکس جمع نہیں کروایااوران تین سالوں میں ان پرواجب الاداٹیکس ساڑھے 8 کروڑروپےسےزائدبنتاہے۔

ایف بی آرحکام کاکہناہےکہ انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر آئمہ بیگ کے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی جانے والی گاڑی کوضبط کرلی جائے گی۔ اس سلسلے میں انہیں نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

آئمہ پی ایس ایل کاآفیشل گاناگائیں گی
آئمہ بیگ کےحوالےسےخبرہےکہ وہ گلوکارعاطف اسلم کےساتھ پاکستان سپرلیگ سیون سات کےآفیشل گانےمیں اپنی آوازکاجادوجگائیں گی ۔ یہ گاناآئندہ ہفتےریلیزکردیاجائےگا۔ ادھرسابق فاسٹ بولرعاقب جاویدنےپاکستان سپرلیگ کیلئےآفیشل گانےکووقت کاضیاع قراردیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …