ویب ڈیسک ۔۔ لاہور قلندرزکےسی ای او عاطف راناپرامیدہیں کہ اس مرتبہ قسمت لاہورقلندرزکاساتھ دےگی۔
لاہور قلندرز اور بینک آف پنجاب کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں اسپانسرشپ معاہدے کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے عاطف رانا کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہےلیکن اس مرتبہ قسمت لاہور قلندرزکے ساتھ ہوگی۔
اس موقع پربات کرتےہوئےلاہور قلندرز کی ٹیم کے رکن محمد حفیظ نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم فینز کی توقعات کے مطابق اچھاپرفارم کرے گی۔
واضح رہےکہ پنجاب بنک سےمعاہدے کے تحت لاہور قلندرز کو پی ایس ایل میں کامیابی کی صورت میں ایک کروڑ روپے الگ دیے جائیں گے۔
یادرہےکہ لاہورقلندرزکی ٹیم آج تک ایک مرتبہ بھی پی ایس ایل کاٹائٹل نہیں جیت سکی ۔ 2020لاہورقلندرزفائنل میں پہنچےلیکن فائنل میں کراچی کنگزکےہاتھوں شکست کھاکرٹائنٹل جیتنےسےمحروم رہے۔ دونوں ٹیموں کےدرمیان یہ فائنل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلاگیاتھا۔