Home / پاکستان سپرلیگ میچز: کراچی والوں کیلئےخوشخبری

پاکستان سپرلیگ میچز: کراچی والوں کیلئےخوشخبری

PSL-7 official song teaser

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ حکومت نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2022 کے کراچی میچوں میں اسٹیڈیم کی گنجائش کے 25 فیصد تک شائقین کی اجازت دینے کی اجازت دے دی ہے۔

کراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ کےمیچ 27 جنوری سے 7 فروری تک کھِیلےجائیں گے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، یہ منظوری نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) سے ملی ہے، جو کورونا وائرس سے متعلق ملکی صورتحال پرنگاہ رکھتاہےاوراس بچاوسےمتعلق فیصلےکرتا ہے۔

پی سی بی کےمطابق ہر میچ والے دن تقریباً 8,000 تماشائیوں کو پنڈال کے اندر جانے کی اجازت دی جائے گی لیکن اسٹیڈیم میں داخلہ سخت کوویڈ 19پروٹوکول کے تابع ہوگا۔

پروٹوکول میں 12 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے مکمل ویکسینیشن ، شائقین کے لیے داخلے کے وقت ویکسینیشن کے درست سرٹیفکیٹ دکھانے اور اسٹیڈیم کے اندر ماسک پہننے کی شرط شامل ہے۔

این سی اوسی نےہدایت کی ہےکہ جو بھی احتیاطی تدابیرکی خلاف ورزی کرتا ہے اسے اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گا۔

پی سی بی کے بیان کے مطابق، این سی او سی پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچز کے حوالے سے فیصلہ بعدمیں کرے گا، جو کہ 10 فروری سے 27 فروری کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Sri Lanka win Asia Cup

سری لنکاچھٹی بارایشئین چیمپئن،پاکستان ہارگیا

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سری لنکاپاکستان کوہراکرچھٹی بارایشیا کپ کاایشین چیمپئن بن گیا۔ آوٹ آف فارم …