Home / ملتان سلطانزنےفائنل میں جگہ بنالی

ملتان سلطانزنےفائنل میں جگہ بنالی

Multan Sultans in PSL9 Final

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ سیزن 9 کےکوالیفائرمیں  ملتان سلطانزنے پشاورزلمی کو7 وکٹوں سے شکست دے کرفائنل میں جگہ بنالی۔

ملتان سلطانز نے پشاورزلمی کا 147 رنزکاآسان ہدف 19 ویں اوورمیں تین وکٹوں کےنقصان پرحاصل کرلیا،ملتان سلطانزکےیاسرخان 54 رنزبناکرنمایاں رہے۔

پشاورزلمی کےکپتان بابراعظم نےٹاس جیت کربیٹنگ کاانتخاب کیا۔ پشاورزلمی کےایک سوچھیالیس رنزمیں کپتان بابراعظم نےچھیالیس رنزجوڑے۔ وہ اپنی ٹیم کی طرف سےسب سےزیادہ رنزبنانےوالےبیٹررہے۔

 ملتان سلطانز کی ٹیم میں طیب طاہر کی جگہ خوشدل شاہ کوشامل کیا گیا جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم میں نوین الحق اورایمل خان کی جگہ پال والٹر اورسلمان ارشاد کوشامل کیا گیا۔

پشاورزلمی کی اننگز

ملتان سلطانز کے خلاف پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ پر 146 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم 46 رنزبناکرنمایاں رہے۔

کیڈمور نے 24، محمد حارث نے 22، صائم ایوب ایک، حسیب اللہ 3، رومین پاؤل 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پال والٹر اور لوک ووڈ 14، 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کرس جارڈن اور اسامہ میر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ڈیوڈ ولی، محمد علی اورعباس آفریدی نےایک ایک کھلاڑی کوپویلین پہنچایا۔

ملتان سلطانزکی اننگز

ملتان سلطانز نے پشاورزلمی کا 147 رنز کا ہدف با آسانی 19 ویں اوور میں  3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ یاسر خان نےایک چھکےاورسات چوکوں کی مددسے 54 رنزکی اننگز کھیلی۔

عثمان خان نے 36 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ افتخار احمد بھی 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔محمد رضوان 15 اور جانسن چارلس نےگیارہ رنز بنائے۔پشاور زلمی کےمہران ممتاز، عامر جمال اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ لی۔

یہ بھی چیک کریں

kohli and rohit sharma retirement

ویراٹ اورروہت کےمداحوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فتح کے بعد بھارتی …