Home / پی ٹی آئی نے5اینکرزکابائیکاٹ کردیا

پی ٹی آئی نے5اینکرزکابائیکاٹ کردیا

PTI bans 5 tv anchors

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف نےپارٹی رہنماؤں کونجی ٹی وی چینلزپرٹاک شوزکرنےوالے5اینکرزکےپروگرامزمیں شرکت کرنےسےروک دیاہے۔

یہ فیصلہ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کےبعدجاری سرکلرمیں کہاگیاکہ پارٹی رہنماؤں کے بعض ٹی وی چینلز اور اینکرز کے پروگراموں میں شرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

کور کمیٹی اجلاس کےسرکلرمیں ان 5 اینکرز کی فہرست بھی دی گئی جن کےپروگراموں میں شرکت سےپارٹی رہنماوں کوروکاگیاہے۔

ان پانچ اینکرزمیں دنیانیوزکےکامران شاہد،ڈان نیوزکےعادل شاہزیب،سمانیوزکےمنیب فاروق، جیونیوزکےشاہزیب خانزادہ اورجیونیوزہی کےاینکرسلیم صافی شامل ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Six month deadline to the PM Shehbaz Sharif government.

حکومت کو6مہینےکی ڈیڈلائن؟

Monday, 3 August 2026 | Web Desk ملک کےمعروف تجزیہ کاراورسینئرصحافی منصورعلی خان نےموجودہ حکومتی …