انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے لبوشین پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ آسٹریلیا کےاسٹیو اسمتھ اورنیوز لینڈ کےکین ولیمسن ایک ایک درجہ بہتری کے بعد بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق انگلش کپتان جوروٹ دو درجے تنزلی کے بعد اب رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہیں جب کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا پانچواں نمبر ہے۔
آئی سی سی کی بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز پہلے نمبرپر ہیں جب کہ قومی ٹیم کے شاہین آفریدی کا پانچواں نمبر ہے۔
اس کے علاوہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے جڈیجا کا پہلا، ایشون کا دوسرا اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کا تیسرا نمبر ہے۔