Home / حکومت اوراپوزیشن کوفیس سیونگ دینےپرغور

حکومت اوراپوزیشن کوفیس سیونگ دینےپرغور

Controversial Audios and Videos about Imran Khan

ویب ڈیسک ۔۔ ملک کی موجودہ کشیدہ سیاسی صورتحال کو کول ڈاون کرنےکیلئے تیسرےفریق کی مداخلت کی اطلاعات ہیں۔۔

جی ہاں ۔۔ ایکسپریس نیوزکی خبرکےمطابق ، وزیراعظم اورعسکری قیادت کےدرمیان ہونےوالی ملاقات میں سیاسی فریقین کیلئےقابل قبول آپشن کےعلاوہ حکومت اوراپوزیشن کوموجودہ صورت حال سےاونرایبل ایگزٹ کیلئےبھی مشاورت کی گئی۔

ایکسپریس نیوزنےذرائع کےحوالےسےخبردیتےہوئےبتایاکہ وزیراعظم عمران خان کی عسکری حکام سے ملاقات میں اگلے عام انتخابات پربیک ڈورمذاکرات شروع کرنے پرغور کیا گیا۔ اجلاس میں حکومت اوراپوزیشن کو ایسا آپشن دینے پرغورکیا گیا جو دونوں کو قبول ہو۔

ایکسپریس نیوزنےوزیراعظم ہاوس کےذرائع کےحوالےسےخبردی کہ ملاقات میں عمران خان کے وزیراعظم رہنے کے دورانیے سے متعلق بھی گفتگو کی گئی جبکہ حکومت کی جانب سے کی گئی انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کے اعتراضات دور کرنے اور حکومت اور اپوزیشن کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کے لئے فیس سیونگ معاہدے پربھی غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ فیس سیونگ معاہدے کے مطابق قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں عام انتخابات کا اعلان کیاجائے گا جبکہ عام انتخابات کے انعقاد اور عبوری حکومت کی مدت پر بھی مشاورت کی گئی۔

اس اہم بیٹھک میں یہ بھی طے پایا کہ حزب اختلاف کے رضا مند ہونے تک کوئی چیز حتمی نہیں ہو گی، حکومت اور حزب اختلاف کے اتفاق کے بعد مکمل پیکیج پارلیمنٹ میں لایا جائے گا، اتفاق نہ ہونے پرتحریک عدم اعتماد کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistani family in America sent to jail

امریکامیں پاکستانی فیملی کوجیل ہوگئی

ویب ڈیسک ۔۔ بہوسےجبری مشقت کروانے،اس پرتشددکرنےاوردھمکانےکےالزامات ثابت ہونےپرامریکی عدالت نےپاکستانی خاندان کوجیل بھیج دیا۔ …