Home / بابراعظم کرکٹ کےمحمدعلی باکسرہیں : ویورچرڈز

بابراعظم کرکٹ کےمحمدعلی باکسرہیں : ویورچرڈز

Babar Azam is Cricket's Muhammad Ali Boxer

ویب ڈیسک ۔۔ ویسٹ انڈین کرکٹ لیجنڈاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےمینٹورسرویوین رچرڈزنےقومی کرکٹ ٹیم اورپی ایس ایل میں کراچی کنگزکےکپتان بابراعظم کوکرکٹ کامحمدعلی باکسرقراردےدیا۔

کرکٹ ڈاٹ کام ڈاٹ پی کےکوانٹرویودیتےہوئےویوین رچرڈزکاکہناتھاکہ محمدعلی باکسرکی طرح بابراعظم بھی اپنےمخالف کوابتدامیں ناک آوٹ نہیں کرتے لیکن میچ ختم ہونےتک وہ اپناکرچکےہوتےہیں۔

سرویوین رچرڈزکےمطابق نوجوان بیٹربھی محمدعلی کی طرح کلاسی پلئیرہیں ۔ وہ بھی محمدعلی کی طرح مخالف کوشروع میں ناک آوٹ نہیں کرناچاہتےلیکن جب میچ ختم ہوتاہےتومخالف زخموں سےچورہوتاہے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نام پیداکرنےکےخواہشمندکرکٹرزکوبابراعظم سےسیکھناچاہیے۔

سرویوین رچرڈزکامزیدکہناتھاکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسےمنسلک ہوناان کی خوش قسمتی ہے،میں اپنےاس تجربےسےبہت لطف اندوزہورہاہوں۔ فرنچائزاونرندیم عمر اورکھلاڑی سبھی شاندارہیں۔

یہ بھی چیک کریں

HBL PSL season 10 2025 final

لاہورقلندرز۔۔ پی ایس ایل سیزن 10کی فاتح

ویب ڈیسک: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 کے فائنل میں …