Home / بھارت نےپاکستان کوورلڈکپ سےباہرکردیا

بھارت نےپاکستان کوورلڈکپ سےباہرکردیا

Pakistan hockey team

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان ہاکی کےڈوبتےسورج کوایک اوردھکا ۔ بھارت نےایشیاکپ میں انڈونیشیاکوبڑےمارجن سےہراکرقومی ٹیم کوورلڈہاکی کی دوڑسےباہرپھینک دیا۔

اس سےپہلےجاپان نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی۔جس کے بعد پاکستان کے سپرفور مرحلے میں صرف اس صورت میں رسائی ممکن تھی اگربھادت انڈونیشیا کے خلاف کم ازکم 15 گول کے مارجن سے کامیابی پائے۔

بھارت نے 16 گول اسکور کرتے ہوئے بہتر گول اوسط کی بنیاد ہر سپر فور میں جاپان کے ساتھ جگہ بنالی۔
پول اے میں تیسری پوزیشن ملنے کی وجہ سے پاکستان ایشیا کپ کے اگلے مرحلے تک رسائی نہ پاسکا۔ایشیا کپ کی چار ٹاپ ٹیموں نے بھارت میں آئندہ برس جنوری میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ میں رسائی پانی تھی۔

بھارت ورلڈکپ کا میزبان ہونے کے کی وجہ سے پہلے ہی جگہ بنا چکا تھا۔جس کے بعد ایشیا کپ کی تین ٹاپ ٹیموں جاپان، جنوبی کوریا اورملائشیا نے بھی اب ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Sri Lanka win Asia Cup

سری لنکاچھٹی بارایشئین چیمپئن،پاکستان ہارگیا

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سری لنکاپاکستان کوہراکرچھٹی بارایشیا کپ کاایشین چیمپئن بن گیا۔ آوٹ آف فارم …